ایران

علاقائی سفارت کاری کی ترقی دنیا میں سفارت کاری کے اہم اشارے میں سے ایک ہے، جنرل باقری

شیعیت نیوز: ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ دفاعی اور علاقائی سفارت کاری کی ترقی کو دنیا میں سفارت کاری کے اہم اشاریوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

یہ بات میجر جنرل محمد باقری نے ہفتہ کو مسقط کے دورے کے دوران ایرانی سفارت خانے کے عملے کے ساتھ ایک ملاقات میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ خطے کے ممالک کے ساتھ ایران کی علاقائی سفارت کاری کی توسیع کو ایک جیت کی حکمت عملی کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل محمد باقری ایک اعلیٰ فوجی وفد کی قیادت کرتے ہوئے ہفتہ کو اپنے عمانی ہم منصب کی سرکاری دعوت پر مسقط پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں : مغرب کا نرم گوشہ دہشت گردی کی ترویج کا باعث بن رہا ہے، ناصر کنعانی

دوسری جانب ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر انچیف نے امریکیوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر انھوں نے خلیج فارس میں ایرانی بحری جہازوں پر بری نظر ڈالی تو ان کے خلاف سخت اقدام کیا جائے گا۔

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر انچیف جنرل علی فدوی کا کہنا تھا کہ اگر بڑے شیطان اور اس کے چیلوں نے ایک بھی ایرانی بحری جہاز پر بری نظر ڈالی تو ان کی تمام توانائیوں اور ان کے بحری جہازوں کے خلاف اتنا سخت اقدام کریں گے کہ وہ اعتراف کر لیں گے کہ وہ ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے جیسا کہ بارہا ہو چکا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ امریکیوں اور ان تمام افراد نے کہ جنھوں نے گذشتہ چوالیس برسوں کے دوران اسلامی انقلاب کے خلاف جو بھی کر سکتے تھے انجام دیا، انھیں ایک بار تو کامیابی ملنی چاہیے تھی جبکہ وہ ایک بار بھی کامیاب نہیں ہوئے اور خود دشمنوں نے اعتراف کیا ہے کہ اس عرصے کے دوران انھوں نے جو اقدامات کیے ان میں وہ ایک بار بھی کامیاب نہیں ہوئے۔

سپاہ پاسداران کے ڈپٹی کمانڈر انچیف کا کہنا تھا کہ امریکہ کی وزیر خزانہ نے کہ جو ایران کے خلاف اقتصادی اور ثقافتی جنگوں پر عمل درآمد کی انچارج ہیں، اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چوالیس برسوں کے دوران ہم نے ہر کام کیا لیکن ایک بھی کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button