ایران

مغرب کا نرم گوشہ دہشت گردی کی ترویج کا باعث بن رہا ہے، ناصر کنعانی

شیعیت نیوز: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک کا رویہ عدالت کے اجراء میں رکاوٹ اور دنیا میں دہشت گردی کی ترویج کے فروغ کا باعث بن رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے بعض مغربی ممالک کی جانب سے دہشت گرد تنظیم کے سرغنہ حبیب چعب کو پھانسی کی سزا پر ردعمل کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک دہشت گردی کے خلاف اقدامات کے بجائے اس کی حمایت پر فخر کرتے ہیں۔ ان کا یہ رویہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرج اللہ چعب نے ایک دہشت گرد تنظیم کی قیادت کی اور اہواز میں دہشت گردی کی کاروائی کرکے بچوں اور عورتوں سمیت بے گناہ لوگوں کا خون بہایا۔ انہوں نے معصوم شہریوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کرکے سیاہ تاریخ رقم کردی۔

انہوں نے مغربی ممالک کے رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف مغرب کا رویہ نہ فقط انصاف کی فراہمی کو مشکل بنائے گا بلکہ دہشت گردی کی ترویج اور حوصلہ افزائی کا باعث بنے گا۔

یہ بھی پڑھیں : اشتعال انگیز مہم کے جُلو میں الشیخ عکرمہ صبری حراستی مرکزمیں طلب

انہوں نے ایران کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ ہم دہشت گردی کا پوری قوت کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے ایرانی عوام اور ان کے مفادات کا تحفظ کریں گے۔

انہوں نے مغربی ممالک کے رویے کو انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر مغربی ممالک دہشت گردی کا مقابلہ کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں تو دہشت گردوں کی حمایت کرکے متاثرین اور شہداء کے لواحقین کے زخموں پر نمک بھی نہ چھڑکیں۔

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بعض غیر ملکی میڈیا کے ان دعووں کو مسترد کر دیا ہے کہ وزارت خارجہ کے سرورز اور سسٹمز ہیک ہو گئے ہیں۔

ناصر کنعانی نے اتوار کے روز کہا کہ ایران کی وزارت خارجہ کے تمام سروس سسٹم فعال ہیں اور استعمال ہو رہے ہیں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ صرف وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر ہیکر نے حملہ کیا، فوری طور پر ضروری اقدامات کیے گئے اور اب یہ عوام کے لیے دستیاب ہے۔

سائبر اسپیس میں وزارت خارجہ کے نام سے جاری کردہ ڈیٹا جعلی اور ناقابل تصدیق ہے اور اس کا آج کے واقعات سے کوئی تعلق نہیں ہے اور یہ صرف میڈیا کی تشہیر ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button