ایران

ایرانی مسلح افواج کے سربراہ جنرل باقری عمان کا دورہ کریں گے

شیعیت نیوز: ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل باقری عمانی فوج کے سربراہ کی دعوت پر مسقط کا دورہ کریں گے۔ دوسری طرف سیستان و بلوچستان میں اسمگلروں سے ایک ٹن سے زیادہ منشیات بر آمد ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس دورے کے دوران ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل باقری عمان میں اعلیٰ سیاسی اور دفاعی حکام کے ساتھ ملاقات اور دوطرفہ اور علاقائی تعاون پر بات چیت کے ساتھ ساتھ عمان کے فوجی اور سائنسی مراکز دورہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : صحت اور سکیورٹی دو بڑی نعمتیں اور خواتین اُس کا مرکزی نقطہ ہیں، ڈاکٹر انسیہ خزعلی

دوسری جانب ایران کے سرحدی صوبے، سیستان و بلوچستان میں اسمگلروں سے ایک ٹن سے زیادہ منشیات بر آمد ہوا ہے۔

ایران کے سرحدی صوبے سیستان و بلوچستان کے پولیس کمانڈر جنرل دوست علی جلیلیان نے اعلان کیا ہے کہ پولیس نے مصدقہ اطلاعات اور انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ایک برق رفتار کارروائی کی جس کے دوران منشیات کے آٹھ بڑے اسمگلروں کو گرفتار اور ان کی گاڑیوں سے ایک ہزار تیس کلو افیون برآمد کیا ۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان اسمگلروں کو سخت سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یاد رہے کہ ایران ڈرگ اسمگلنگ اور افیونی مادوں کی غیرقانونی تجارت کے مقابلے کے صف اول میں کھڑا ہے اور دنیا میں سب سے زیادہ منشیات کا انکشاف ایران کی سرحدوں پر ہی کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی فضائیہ کے پاس مغربی ایشیا کی سب سے مضبوط ہیلی کاپٹر فلیٹ ہے، جنرل یوسف قربانی

رپورٹ کے مطابق ایران کی مسلح افواج ہر سال ایک ہزار ٹن سے زیادہ منشیات اسمگلروں سے برآمد کرتی ہیں ۔

دنیا میں اس سیاہ تجارت کو روکنے کی راہ میں اب تک، ایران کے بارہ ہزار سپاہی اور افسر شہید اور زخمی ہوچکے ہیں ۔ اقوام متحدہ نے بھی ایران کو منشیات کی اسمگلنگ کے مقابلے کا علمبردار ملک قرار دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button