مشرق وسطی

شام کی واپسی کا فیصلہ کل کیا جائے گا، ترجمان جمال رشدی

شیعیت نیوز: عرب لیگ کے ترجمان جمال رشدی نے کہا ہے کہ شام کی اس یونین میں واپسی کے حوالے سے کل وزرائے خارجہ کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ ہو جائے گا۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار روسی نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔

جمال رشدی نے شام کی عرب لیگ میں واپسی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ کل اس موضوع کا فیصلہ ہو جائے۔

ابھی تک یہ معاملہ زیر غور ہے اور ممکن ہے کہ کل اس کا حتمی فیصلہ ہو جائے گا۔ عرب لیگ کے تمام رکن اس موضوع پر بحث میں شریک ہوں گے۔

ہہ بھی پڑھیں : سعودی عرب نے 7 ممالک کے لیے ای ویزا متعارف کرادیا

طے یہ ہے کہ صبح قاہرہ میں ہونے والے اجلاس میں شام کی عرب لیگ میں رکنیت کی بحالی کا جائزہ لیا جائے گا، جب کہ 19 مئی کو ریاض میں ہونے والے اجلاس میں اس ملک کی شرکت بارے مشاورت کی جائے گی۔ قبل ازیں ایمن الصفدی نے کہا کہ عرب لیگ میں شام کی جلد واپسی کا امکان ہے۔

ایمن الصفدی نے کہا کہ تمام عرب ممالک شام کے بحران کو حل کرنے پر متفق ہیں، جب کہ مختلف آراء اس واپسی کے خلاف بھی ہیں۔

انہوں نے ایک امریکی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سب اس بات کو سمجھتے ہیں کہ اس سیاسی عمل کی کامیابی کا انحصار عالمی برادری اور دمشق کے موجودہ چیلینجز سے نمٹنے سے مشروط ہے۔

ایمن الصفدی نے کہا کہ وہ شام کی عرب لیگ میں واپسی کو عرب ممالک کے زاویے سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنی رکنیت کی بحالی کے لئے شام کے پاس عرب لیگ کے 22 اراکین میں اکثریتی ووٹ موجود ہیں۔ جس کے بعد اس امر کو تقویت ملتی ہے کہ دمشق جلد ہی اس یونین میں واپس آ جائے گا۔

علامتی طور پر یہ ایک اہم قدم ہو گا۔ حالانکہ اس عمل کے آغاز کے لئے صرف ایک سادہ سے اقدام کی ضرورت ہے لیکن 12 سال کے بحران کے بعد یہ نہایت متصادم، طویل، مشکل اور چیلنجنگ ہو گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button