سعودی عرب

سعودی عرب سے حج کی براہ راست پروازوں کیلئے بات چیت کر رہے ہیں، اسرائیل

شیعیت نیوز: اسرائیل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ سعودی عرب کے لیے ممکنہ براہ راست حج پروازوں کے لیے بات چیت کر رہا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے وزیر خارجہ ایلی کوہن نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ حج کی براہ راست پروازوں کے لیے سعودی عرب کو درخواست جمع کرائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام کے دشمن ہرگز سازش اور جارحیت سے باز آنے والے نہیں ہیں، آیت اللہ نوری ہمدانی

اسرائیلی وزیر خارجہ نے مزید بتایا کہ ابھی یہ مسئلہ زیر بحث ہے اور میں اس وقت یہ نہیں بتا سکتا کہ کیا کوئی پیش رفت ہوئی ہے تاہم سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو آگے بڑھانے سے متعلق میں کافی پُر امید ہوں۔

اگر سعودی عرب کی جانب سے اسرائیل کو حج کے لیے براہ راست پروازوں کی اجازت مل جاتی ہے تو یہ پروازیں آئندہ ماہ جون سے اگست تک فعال ہوجائیں گی اور اس سے اسرائیل میں رہنے والے 18 فیصد مسلم آبادی کو فائدہ پہنچے گا۔

یاد رہے کہ سابق اسرائیلی وزیر اعظم یائر لیپیڈ نے بھی گزشتہ برس سعودی عرب سے حج کی براہ راست پروازوں کے لیے درخواست کی تھی جب کہ ایک امریکی حکام نے بھی نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر رائٹرز کو بتایا تھا کہ ممکنہ طور پر اسرائیل کو براہ راست پروازوں کو اجازت مل جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : پارہ چنار میں ہونے والی دہشت گردی اور بے گناہوں کا خون بہایا گیا جو کہ تعلیم اور امن دشمنوں کی کاروائی ہے،علامہ شہنشاہ نقوی

تاہم سعودی عرب نے رابطہ کرنے پر براہ راست حج پروازوں سے متعلق اسرائیل کی درخواست پر رائٹرز کو مؤقف دینے سے انکار کردیا تھا۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور فلسطین سے مسلمان اس وقت تیسرے فریق ممالک کے ذریعے مکہ جاتے ہیں، جو اضافی اخراجات اور پریشانی کا باعث بنتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button