اہم ترین خبریںپاکستان

پارہ چنار میں ہونے والی دہشت گردی اور بے گناہوں کا خون بہایا گیا جو کہ تعلیم اور امن دشمنوں کی کاروائی ہے،علامہ شہنشاہ نقوی

بعد ازاں انہوں نے شہدا و مرحومین کیلئے فاتحہ خوانی کی اور دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس اور مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا تاکہ امن کا گہوارا بن سکے۔

شیعیت نیوز: معروف عالم دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ ملک میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی قابل مذمت ہے بلکہ افسوسناک اور تشویشناک ہے، پارہ چنار میں ہونے والی دہشت گردی اور بے گناہوں کا خون بہایا گیا جو کہ تعلیم اور امن دشمنوں کی کاروائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایس یو سی اور ایم ڈبلیوایم کے تحت پاراچنار میں شیعہ اساتذہ کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاجی ریلی

انہوں نے کہا کہ یہ عناصر چاہتے ہیں کہ ملک میں خانہ جنگی اور مذہبی دہشت گردی پروان چڑھے، ملک اور افواج پاکستان کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں، جس کا مقصد پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کو کمزور کرنا ہے، اس سلسلے میں پڑوسی ممالک پر بھی نگاہ رکھنی ہوگی کیونکہ سرحد پار سے وطن عزیز پر حملے ہو رہے ہیں۔

بعد ازاں انہوں نے شہدا و مرحومین کیلئے فاتحہ خوانی کی اور دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس اور مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا تاکہ امن کا گہوارا بن سکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button