ایران

شام میں ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی کا سرکاری حکام کی جانب سے پرجوش استقبال

شیعیت نیوز: دمشق میں ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کا ان کے شامی ہم منصب بشار الاسد نے باضابطہ طور پر پرجوش استقبال کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شامی صدر بشار الاسد نے اپنے ایرانی ہم منصب کا صدارتی محل میں پرجوش استقبال کیا ہے۔

استقبالیہ تقریب کے بعد دونوں ملکوں کے صدور کی سربراہی میں اعلی رتبہ حکام کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی اپنے دورہ شام کے دوران ایران اور شام کے تاجروں اور کاروباری شخصیات کے مشترکہ اجلاس میں بھی شرکت اور ان سے بات چیت کریں گے۔

استقبالیہ تقریب کے آغاز میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے؛ اس کے بعد دونوں صدور نے پریڈ کا مشاہدہ کیا اور دونوں فریق کے اعلیٰ سطحی وفود کا تعارف کرایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : آزاد صحافت کی لاج رکھنے والے صحافیوں کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں،علامہ راجہ ناصرعباس

اس استقبالیہ تقریب کے بعد دونوں ممالک کے اعلی سطح وفود کی مشترکہ نشست دونوں صدور کی قیادت میں منعقد ہوں گی۔

واضح رہے کہ سرکاری استقبالیہ تقریب کے بعد دونوں صدور کی سربراہی میں شام اور ایران کے اعلیٰ وفود کا مشترکہ اجلاس جاری ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق توقع ہے کہ اس دورے کے دوران دونوں ممالک تعاون کو فروغ دینے کے لیے کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کریں گے۔

ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی شامی صدر بشار الاسد کی دعوت پر آج تہران سے شام کے دارالحکومت کے لیے روانہ ہوئے تھے تاہم ایرانی صدر کا دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر شامی وزیر معیشت و خارجہ تجارت محمد سمیر الخلیل نے استقبال کیا۔

2011ء میں غیر ملکی حمایت یافتہ جنگ کے بعد کسی بھی ایرانی صدر کا شام کا یہ پہلا دورہ ہے۔

قبل ازیں شام کے لئے روانہ ہونے سے قبل تہران ہوائی اڈے پر صدر رئیسی نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج علاقے میں یہ بات سب پر واضح ہو چکی ہے کہ ایران دشمنوں کے مقابلے میں استقامت و پامردی کا ستون ہے اور سبھی ممالک اس مضبوط ستون پر اعتماد کر سکتے ہیں –

انہوں نے شام کے ساتھ ایران کے تعلقات کو غیر معمولی قرار دیا اور کہا کہ دونوں ہی ممالک اپنے تعلقات کو اور زیادہ مستحکم و مضبوط بنانے کا عزم رکھتے ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button