اہم ترین خبریںپاکستان

آزاد صحافت کی لاج رکھنے والے صحافیوں کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں،علامہ راجہ ناصرعباس

معاشرے کے حقیقی مسائل کو اجاگر کرنے میں کوئی قدغن نہ ہو، آزادی صحافت کی پاسداری کے دعوے بہت لیکن عمل کم ہے

شیعیت نیوز: عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظ اللہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آزاد صحافت کی لاج رکھنے والے صحافیوں کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں، آزادی صحافت کا دن منانے کا مقصد صحافیوں کو پیشہ ورانہ فرائض کی بجا آوری میں مشکلات کم ہوں، معاشرے کے حقیقی مسائل کو اجاگر کرنے میں کوئی قدغن نہ ہو، آزادی صحافت کی پاسداری کے دعوے بہت لیکن عمل کم ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: رہنما شیعہ علماء کونسل علامہ ناظرعباس تقوی کی حافظ طاہر اشرفی سے ملاقات اور اظہار تشکر

انہوں نے کہا کہ حکومتی ومیڈیا مالکان کے مفادات پر سمجھوتہ کرنے کا صحافتی روش نامناسب ہے، شعبہ صحافت سے وابستہ افراد کو دھمکیوں اور لاحق خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے آج تک کیا عملی اقدامات اٹھائے گئے ہیں، پاکستان میں یہ خطرہ اب صرف صحافیوں کو نہیں بلکہ سوشل میڈیا کے آنے سے بلاگرز اور یوٹیوبرز بھی اس کی زد میں ہیں، آزادانہ اور تخلیقی صلاحیتوں والے صحافیوں کے لیے تو پاکستان انتہائی خطرناک ملک ہے، جو کہ عالمی سطح پر ملکی حوالے سے افسوسناک اور منفی پہلو ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button