دنیا

وائٹ ہاؤس کی عید ملن پارٹی میں مسلم میئر کو شرکت سے روک دیا گیا

شیعیت نیوز: وائٹ ہاؤس میں ہونے والی عید ملن پارٹی میں امریکہ کی خفیہ ایجنسی نے مسلم میئر کو آخری لمحات میں شرکت سے روک دیا۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق نیوجرسی کے شہر پراسپکٹ پارک کے مسلم میئر محمد خیر اللہ بھی عید ملن پارٹی میں شرکت کے لیے مدعو تھے اور وائٹ ہاؤس جانے کی تیاری کر رہے تھے کہ انھیں اہم کال موصول ہوئی۔

وائٹ ہاؤس سے آنے والی کال میں مسلم میئر محمد خیر اللہ کو کہا گیا کہ خفیہ ایجنسی نے ان کی سیکیورٹی کلیئرنس نہیں دی لہٰذا وہ شرکت نہیں کر سکتے۔

دوسری جانب امریکی خفیہ ایجنسی کے ترجمان اینتھونی گوگلیامی نے مسلم میئر محمد خیر اللہ کو وائٹ ہاؤس میں داخلے کی اجازت نہ دینے کی تصدیق کی تاہم وجہ نہیں بتائی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں عید الفطر کی مناسبت سے عید ملن تقریب منعقد کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : اپنے ملک کو برطانیہ سے آزاد دیکھنا چاہتا ہوں، وزیراعظم کرس ہپکنز

دوسری جانب امریکی ریاست الینوائے میں گرد آلود طوفان سے کم از کم چھے افراد کے ہلاک اور نوے گاڑیوں کے تباہ ہونے کی خبر ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق الینوائے اسٹیٹ پولس نے ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ گرد الود طوفان اتنا شدید تھا کہ اس کی وجہ سے ہائی وے پر گاڑیاں آپس میں ٹکرا کر ایک ڈھیر کی شکل اختیار کرنے لگیں جس سے چھ افراد کی موت ہو گئی اور نوے گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ کم از کم تیس مال بردار گاڑیاں اور تقریبا چالیس سے ساٹھ مسافر گاڑیاں آپس میں ٹکرائی ہيں۔ رپورٹ کے مطابق بعض گاڑیوں میں ٹکرانے کے بعد آگ بھی لگ گئی۔

پولیس نے طوفان کے باعث ہائی وے کے ارد گرد کھیتوں سے شدید دھول اڑنے کو گاڑیوں کے ٹکرانے کی وجہ قرار دیا ہے جس کے باعث حد بصارت صفر ہو گئی تھی۔

پریس ریلیز کے مطابق دو سے اسی سال کے درمیان کے دسیوں شہری معمولی یا شدید طور پر زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button