ایرانی وزارت خارجہ کا شہید خضر عدنان کی شہادت پر ردعمل

شیعیت نیوز: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے فلسطینی بھوک ہڑتال کی وجہ سے شہید خضر عدنان کی شہادت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ فلسطینی قوم پر جاری مظالم کو ظاہر کرتا ہے۔
یہ بات ناصر کنعانی آج بروز منگل صیہونی جیلوں میں قید فلسطینی رہنماوں میں سے ایک شیخ خضر عدنان کی مظلومانہ شہادت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے بتایا کہ جیل میں اس مجاہد کی شہادت نے فلسطینی قوم کی مزاحمت کی صداقت کو پہلے سے زیادہ کہیں زیادہ واضح کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کی برّی فوج ہر میدان میں فاتح بن کر نکلے گی، جنرل کیومرث حیدری
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ صیہونی حکومت کی جانب سے اس فلسطینی شہری کو حراست میں لینے کا طریقہ اور اس پرغیر انسانی سلوک کرنا غیر انسانی اور پرتشدد رویے کی واضح مثال ہے جو صیہونی حکومت کی طرف سے گذشتہ 7 دہائیوں کے دوران فلسطینی قوم اور مجاہدین کے خلاف استعمال کیا گیا ہے اور یہ اقدام انسانیت کے خلاف ایک جرم کی واضح مثال ہے۔
انہوں نے صہیونیوں کے ان اقدام کو غیر انسانی جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کے اداروں کی خاموشی غاصب صہیونی حکومت کو مزید جارح بنا دے گی۔
یہ بھی پڑھیں : اساتذہ ، طلباء کے لیے بھی وہی آرزو رکھیں جو اپنے بچوں کے لیے رکھتے ہیں، آیت اللہ خامنہ ای
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ عالمی برادری کی خاموشی صیہونی نسل پرست حکومت کی مزید گستاخی کا سبب بنے گی۔
ناصر کنعانی نے غاصب صیہونی حکومت کے غاصبانہ قبضے اور انسانیت سوز جرائم کے خلاف مظلوم فلسطینی قوم کی باعزت مزاحمت کو سراہتے ہوئے اس فلسطینی شہید خضر عدنان کی شہادت پر اہل خانہ، قوم اور مزاحمتی گروہوں بالخصوص فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کو تعزیت کا اظہار کیا۔