ایران

ایران کی برّی فوج ہر میدان میں فاتح بن کر نکلے گی، جنرل کیومرث حیدری

شیعیت نیوز: بری افواج کے کمانڈر ان چیف جنرل کیومرث حیدری نے اعلان کیا ہے کہ بہت جلد ایران کی برّی فوج کی جنگی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

تہران میں مقیم پینتیس اتحادی اور دوست ممالک کے فوجی اتاشیوں سے ملاقات کے دوران بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری نے بتایا کہ ایران کی برّی فوج کی رفتار اور تحرک، اور بھی تیز اور جنگ اور حملے کی صلاحیت میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہونے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ترقی بہت جلد دکھائی دے گی جس سے ایران کی فوج، ہر میدان میں فاتح بن کر نکلے گی۔

بری فوج کے سربراہ نے بتایا کہ اسمارٹ ہتھیار، دقیق مار کرنے والے میزائل اور راکٹ، ترقی یافتہ جنگی اور جاسوسی ڈرون طیارے اور اینٹی ٹینک اسلحہ اور اپ گریڈ شدہ ہیلی کاپٹر، دشمنوں کے مقابلے میں مسلح افواج کی حکمت عملی کا محض ایک ایسا حصہ ہیں جنہیں منظر عام پر لایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج دوست ممالک کے شانہ بشانہ علاقائی اور عالمی سلامتی کی ضمانت فراہم کرنے اور اتحادی ممالک کے ساتھ مشترکہ دفاعی، جنگی اور ٹریننگ منصوبوں پر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسیر خضر عدنان کی شہادت کے موقع پر حزب اللہ لبنان کی طرف سے تعزیتی پیغام

دوسری جانب ایران کی فضائی دفاعی فورس کے کمانڈر کی موجودگی میں ہلکے ہتھیاروں کے سیمولیٹر سسٹم مصاف ایک کی رونمائی کی گئی۔

ایسنا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی فضائی دفاعی فورس کے کمانڈر بریگیڈیر جنرل علی رضا صباحی فرد نے ملک کے جنوب مغرب میں فضائی دفاعی فورس کے علاقے کے دورے کے موقع پر اس علاقے میں ہلکے ہتھیاروں کے سیمولیٹر سسٹم مصاف ایک کی رونمائی کی۔

انھوں نے اس کی تقریب رونمائی میں کہا کہ دینی اور روحانی جذبے کے ساتھ ساتھ فوجی مہارت اور صلاحیت و توانائی میں اضافہ کرنا ایک فوجی کے فرائض میں شامل ہے۔

انھوں نے فوج میں جوش و جذبے کی حامل افرادی قوت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی مسلح افواج میں مختلف قسم کے ہتھیاروں کی موجودگی کے باوجود مختلف فاصلے تک مار کرنے والے انواع و اقسام کے ہتھیاروں اور نظاموں کو ڈیزا‏ئن کرنے اور بنانے کا راستہ ہموار ہوا ہے اور دشمنوں میں ایران پر حملہ کرنے کی جرات نہیں ہو گی۔

واضح رہے کہ ہلکے ہتھیاروں کی شوٹنگ کا سیمولیٹر سسٹم ایک سافٹ ویئر کے ذریعے فائرنگ کے تمام میدانوں کی نقل تیار کرتا ہے اور جی تھری، کلاشنکوف اور ریوالور کے ذریعے لیزر کی مدد سے فائرنگ کا امکان فراہم کرتا ہے اور فائرنگ کرنے والا اپنے آپ کو حقیقی ماحول میں محسوس کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button