دنیا

اسرائیلی فوج میں خودکشی کی شرح میں اضافہ

شیعیت نیوز: اسرائیلی اخبار یدیعوت آحارنوت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق 2022 کے دوران 14 اسرائیلی فوجیوں نے خودکشی کی تھی، یہ اعداد وشمار گزشتہ 5 سالوں میں سب سے زیادہ ہے۔

القدس العربی کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ماہ کے دوران اسرائیلی غاصب فوج کے متعدد سپاہیوں نے خودکشی کی ہے اور اس معاملے کی خبریں میڈیا پر آنے کے ساتھ ہی اسرائیلی حکام نے خودکشی کے واقعات میں اضافے سے متعلق خبردار کیا ہے۔

دراین اثناء اسرائیلی میڈیا نے مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں واقع ایک فوجی اڈے میں خاتون فوجی اہلکار کی خودکشی کی بھی خبر دی ہے۔ گزشتہ ماہ بھی تین اسرائیلی فوجیوں نے خودکشی کی تھی۔

دوسری جانب صیہونی حکومت کے چینل 11 کے مطابق، اسرائیلی فوج، فوجیوں کو خودکشی کے واقعات کو چھپانے کے لئے عام طور پر خودکشی واقعات اور خودکشی کرنے والے فوجیوں کے بارے میں خبریں منظر عام پر آنے سے روکتی ہے اس لئے واضح ہے کہ خودکشی کرنے والوں کی تعداد اعلان کردہ کیسز سے کہیں زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی یوم محنت کشاں ، یورپی پولیس نے اس دن بھی مزدوروں کو تشدد سے محروم نہیں رکھا

واضح رہے کہ غاصب اسرائیلی فوج مزاحمتی محاذ کی کارروائیوں سے بہت زیادہ پریشان ہے اور فلسطینی گروہوں اور لبنانی حزب اللہ کی مضبوطی کی وجہ سے بہت کمزور ہوچکی ہے۔

دوسری جانب صیہونی حکومت کی فضائیہ میں فضائی حادثوں کا سلسلہ جاری ہے اور بعض ذرائع نے ایک تربیتی ہوائی جہاز کی ہنگامی لینڈنگ اور اسے نقصان پہنچنے کی خبر دی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی فوج نے کہا ہے کہ فضائیہ کا ایک تربیتی طیارہ ٹی سکس ٹکسن فنی خرابی کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ پر مجبور ہو گیا۔

اس رپورٹ کے مطابق صیہونی فضائیہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس فوجی طیارے کو ہاتزریم ہوائی اڈے پر لینڈنگ کرتے ہوئے نقصان پہنچا ہے۔

گذشتہ ایک ہفتے کے دوران غاصب اسرائیل میں یہ تیسرا فضائی حادثہ ہے۔

میڈیا ذرائع نے ہفتے کے روز بھی اعلان کیا تھا کہ صیہونی فضائیہ کے ایک ایف تھرٹی فائیو جنگی طیارے کو اس سے پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے نقصان پہنچا تھا اور وہ ایک قریبی ہوائی اڈے پر اترنے پر مجبورہو گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button