شہید خضر عدنان کے خون کا انتقام لیا جائے گا، خضر عدنان کی بیوہ نے اسرائیل کو انتباہ

02 مئی, 2023 12:06

شیعیت نیوز: تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے رہنما خضر عدنان کی بیوہ نے اپنے شوہر کی شہادت کے بعد صہیونی حکومت کو انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب حکومت میرے بچوں کے چہرے خوب ذہن نشین کرے جو اپنے شہید باپ کا انتقام لیں گے۔

فلسطینی خبررساں ادارے فلسطین الیوم نےخبر دی ہے کہ شہید خضر عدنان کی بیوہ نے سوگ منانے کے بجائے شہادت کی مبارک باد دینے والوں کے استقبال کا عزم ظاہر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی زندانوں میں بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیر شیخ خضر عدنان شہید ہو گئے

رندہ موسی نے اپنے شوہر کی شہادت پر مزید کہا کہ خضر عدنان کی تمنا پوری ہوگئی۔ ہم سب ان کی واپسی کے لئے پرامید تھے لیکن ان کی شہادت بھی ہمارے باعث افتخار ہے۔

انہوں نے صہیونی حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ شہید خضر عدنان نے ہمیں شہادت کا سبق پڑھایا ہے۔ اسرائیلی ظالم حکام میرے بچوں کے چہروں کو خوب یاد رکھیں۔ یہی بچے مستقبل میں اپنے باپ کے ناحق خون کا انتقام لیں گے۔

رندہ موسی نے فلسطینی مقاومتی تنظیموں سے اپیل کی کہ شہید خضر عدنان کی وصیت پر عمل کریں۔

یہ بھی پڑھیں : بیت المقدس کے ارد گرد آبادکاری سڑک اسرائیل کا مجرمانہ منصوبہ ہے، حماس ترجمان محمد حمادہ

دوسری جانب جہاد اسلامی کے کمانڈر خضرعدنان کی شہادت کے بعد طولکرم میں مزاحمتی فورسز نے ایک آپریشن میں تین صیہونیوں کو زخمی کر دیا ہے۔

فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق طولکرم میں صیونیوں پر مزاحمتی فورسز کے حملے میں تین صیہونی زخمی ہو گئے۔

جہاد اسلامی کے مسلح ونگ سرایا القدس نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنے بیان میں اسے جہاد اسلامی کے کمانڈر خضر عدنان کی صیہونی جیل میں شہادت کا ردعمل قرار دیا ہے۔

بیان میں جہاد اسلامی نے مزید کہا کہ وہ اپنے کمانڈر کی شہادت کا جواب ضرور دے گی۔

4:57 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔