مشرق وسطی

اسرائیل کی وجہ سے الجزائر عالمی پارلیمانی کمیٹی کی سربراہی سے دستبردار

شیعیت نیوز: الجزائر کی حکومت نے عالمی فورم پرایک ایسا فیصلہ کیا ہے جس نے فلسطینی قوم کے دل جیت لیے۔ الجزائر کی حکومت عالمی پارلیمانی کمیٹی میں اسرائیل کی شرکت کی وجہ الجزائر نے عالمی پارلیمانی کمیٹی کی سربراہی سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

فلسطینی قانون ساز کونسل نے  الجزائر کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔ کونسل کے نائب اسپیکر منذر بودن کی عالمی پارلیمانی کمیٹی کی انسداد دہشت گردی کمیٹی کی سربراہی سے دستبرداری کو سرہا۔ کیونکہ اس کی رکنیت میں اسرائیلی قابض ریاست  کا انتخاب کیا گیا تھا۔

قانون ساز کونسل کی صدارت نے پیر کے روز ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی کہ یہ فیصلہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے الجزائر کے پختہ موقف اور قابض صیہونی ریاست کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کےخلاف الجزائر کےاصول کی عکاسی کرتا ہے۔

قانون ساز نے فلسطینی عوام کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر اس کے نسل پرستانہ طرز عمل میں اضافے کی روشنی میں، عالمی پارلیمانی کمیٹی میں ’’کاؤنٹر ٹیررازم کمیٹی‘‘ کی رکنیت کے لیے دہشت گرد قابض صیہونی ریاست کے انتخاب کی سخت مذمت کی اور اس کے بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کے اصولوں کی کھلم کھلا خلاف ورزیوں پر توجہ دلائی۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ فلسطین، کار بم دھماکے میں ایک صہیونی ہلاک

دوسری جانب شام نے اردن اور عراق کے ساتھ اپنی سرحدوں سے منشیات کی اسمگلنگ کے خاتمے کیلئے تعاون کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق شام کے 12 سالہ تنازعے کے خاتمے کے لیے اردن کے دارالحکومت عمان میں ایک تاریخی اجلاس ہوا جس میں خلیجی ممالک بشمول شام کے سفارت کاروں نے شرکت کی۔

شام، مصر، عراق، سعودی عرب اور اردن کے وزرائے خارجہ نے ملاقات کی جس میں اس بات پر تبادلہ خیال کیا گیا کہ کس طرح شام کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لایا جائے۔

اجلاس کے بعد جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شرکا ممالک کے سفارت کاروں نے لاکھوں بے گھر شامیوں کی رضاکارانہ وطن واپسی کے راستوں کی آسانی اور شام کی سرحدوں سے منشیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے مربوط کوششوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ شام نے اردن اور عراق کے ساتھ سرحدوں پر منشیات اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ضروری اقدامات کرنے پر اتفاق کیا ہے جبکہ اس بات کی بھی نشاندہی کی جائے گی کہ کون ان ممالک میں منشیات کی پیداوار اور منتقلی کا ذمہ دار ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button