اہم ترین خبریںمشرق وسطی

قطر نے بھارتی جاسوسوں کے زیراستعمال داہرہ گلوبل نامی کمپنی بند کر دی

شیعیت نیوز: قطر نے بھارتی جاسوسوں کے زیر استعمال داہرہ گلوبل نامی کمپنی بند کر دی ہے۔ دوسری طرف صیہونی عدالت نے اُردنی نمائندے کی نظربندی میں مزید 8 دن کی توسیع کر دی۔

بھارت کی خفیہ ایجنسیوں نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کی بنا پر قطری حکام نے داہرہ گلوبل نامی کمپنی میں کام کرنے والے بھارتی جاسوسوں کو پکڑا جن کا تعلق بھارتی نیوی سے ہے۔

بھارتی جاسوسوں کو قطر میں اپنی جان کے لالے پڑے ہوئے ہیں کیونکہ ممکنہ طور پر جاسوسی کے جرم میں ان کو سزائے موت ملنے والی ہے۔

بھارتی حکام نے اب تک ان کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا جس سے یہ بھی واضح ہے کہ بھارت اپنے نیوی کے افسروں اور جوانوں کو بچا نہیں سکتا۔

یہ بھی پڑھیں : سلامتی کونسل کبھی بھی امن کی خواہاں نہیں تھی، یمنی وزارت انسانی حقوق

دوسری جانب صیہونی عدالت نے اُردن کے نمائندے عماد العدوان کی نظربندی میں مزید 8 دن کی توسیع کر دی۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت نے اردن کے اس نمائندے کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسلحہ اور سونا اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

صیہونی فوج نے چند روز قبل اردن سے مقبوضہ علاقوں میں اسلحے کی اسمگلنگ کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔

اس موقع پر اسرائیلی فوج نے اعلان کیا تھا کہ صیہونی فوج نے ایک کارروائی کے دوران اردنی نمائندے عماد عدوان سمیت تین افراد کو گرفتار کیا۔

قابل غور بات یہ ہے کہ گذشتہ ہفتے اردن کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ تل ابیب میں امان کے سفیر غسان المجالی نے صیہونی حکومت کے زیر حراست اپنے نمائندے عماد عدوان سے ملاقات کی۔

اردن کی وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ ملاقات اس اردنی نمائندے کی گرفتاری کی وجوہات جاننے کے لیے امان کی کوششوں کے فریم ورک میں ہوئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button