اہم ترین خبریںمشرق وسطی

شام میں داعش کے سرغنہ ابو الحسین القریشی کو ہلاک کر دیا، ترکی کا دعویٰ

شیعیت نیوز: شام میں تکفیری دہشت گرد ٹولے داعش کے سرغنہ ابو الحسین القریشی کی ہلاکت کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔

ترکی کا دعویٰ ہے کہ شام میں موجود اس کی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد ٹولے داعش کے سرغنہ ابو الحسین القریشی کو ہلاک کیا ہے۔

ترکی کے شہر استنبول سے نیوز ایجنسی رویٹرز کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کی انٹیلی جنس فورسز نے داعش کے سرغنہ کو شام میں آپریشن کے دوران ہلاک کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی یوم مزدور پر پندرہ لاکھ فرانسیسی احتجاج میں شرکت کریں گے

انہوں نے کہا یہ کارروائی شام کے علاقے جنداریس میں کی گئی۔ ترک صدر نے دعویٰ کیا کہ ترکی کی قومی انٹیلی جنس تنظیم کافی عرصے سے داعش کے سربراہ ابو الحسین الحسینی القریشی کے تعاقب میں تھی۔

خبررساں اداروں کے مطابق جنداریس کے ایک مقامی شخص نے بتایا کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب علاقے میں شدید جھڑپیں ہوئیں اور دھماکے کی آواز سنی گئی۔

خبررساں اداروں کے مطابق سیریئن نیشنل آرمی نے اب تک داعش کے سربراہ کے مارے جانے کی خبر پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

واضح رہے کہ نومبر دوہزار بائس میں داعش کے سربراہ ابوالحسن الہاشمی القریشی کے مارے جانے کے بعد ابو الحسین الحسینی القریشی کو د ہشت گرد تنظیم کا نیا سربراہ بنایا گیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ ترکی نے داعشی سرغنے کو ہلاک کرنے کا دعویٰ ایسے عالم میں کیا ہے کہ ترک حکام کے بعض قریبیوں کو ماضی میں دہشت گردوں منجملہ داعش کی حمایت کرنے کے الزام کا سامنا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button