دنیا

امریکہ اور مغربی دنیا روس کو الگ تھلگ کرنے میں ناکام، سرگئی لاوروف

شیعیت نیوز: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ واشنگٹن اور اس کے اتحادی روس کو الگ تھلگ کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔

اس بات کا اعلان روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بروز ہفتہ کثیر جہتی دنیا کی عالمی کانفرنس کے دوران کیا۔

اس آنلائن کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی تاریخ کو اپنی مرضی کے مطابق موڑنے اور عالمی برادری کو اپنے مدنظر قوانین پر عمل پیرا ہونے پر مجبور کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے زیادہ تر ممالک کہ جن کی مجموعی آبادی دنیا کی پچاسی فیصد آبادی پر مشتمل ہے، اب سامراجی اور استعماری طاقتوں کے خطرناک فریب میں نہیں آنا چاہتے۔

سرگئی لاوروف نے دنیا کی موجودہ صورت حال کو سامراجی طاقتوں کے سامنے ایک فطری ردعمل قرار دیا۔

دوسری طرف روس کے زیر قبضہ یوکرینی شہر سیوستوپول پر یوکرین نے مبینہ ڈرون حملہ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکے کے بعد آگ لگنے سے 10 آئل ٹینکر تباہ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت میں عید کی نماز ادا کرنے پر 1700 مسلمانوں کے خلاف مقدمات درج

دوسری جانب یوکرینی حکام نے حملہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے واقعہ کو قدرتی آفت قرار دیا ہے۔

اس سے قبل یوکرینی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ روس نے دارالحکومت کیف، وسطی اور جنوبی ریجن میں میزائل حملے کیے۔ ان میزائل حملوں میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

دریں اثنا پریس ذرائع کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کا دارالحکومت کی ایف جعے کو ہونے والے دھماکے سے لرز اٹھا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ابھی تک دھماکے اور اس ہونے والے ممکنہ نقصانات کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

انٹر فیکس کے اعلان کے مطابق یہ دھماکے نصف شب، کی ایف کے جنوبی اور مرکزی علاقوں میں ہوئے۔

جنگ یوکرین مختلف سیاسی، اقتصادی، سماجی اور ثقافتی شعبوں میں ہونے والی تباہی کے باوجود پندرہویں مہینے میں جاری ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ مغربی ملکوں کی جانب سے یوکرین کے لئے ہتھیاروں کی فراہمی کا سلسلہ بھی مسلسل جاری ہے۔

چنانچہ روسی حکام اور بعض ماہرین نیز مغربی ذرائع ابلاغ نے جنگ یوکرین کو روس اور مغرب کے درمیان پراکسی وار سے تعبیر کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button