دنیا

بی بی سی کے چیئرمین رچرڈ شارپ کا استعفی، بورس جانسن کو قرض دینے کا معاملہ تھا

شیعیت نیوز: بی بی سی کے چیئرمین رچرڈ شارپ نے سرکاری تقرریوں پر حکومتی قواعد کی خلاف ورزی کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

حکومت کی سفارش پر انہیں بی بی سی کے عہدے پر تعینات کیے جانے سے چند ہفتے قبل، برطانوی شہنشاہی نظام سے وابستہ نشریاتی ادارے بی بی سی پر انہیں عہدے سے ہٹانے کے لیے دباؤ تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کنزرویٹو پارٹی کے ڈونر رچرڈ شارپ نے 2021 میں اس وقت کے وزیر اعظم بورس جانسن کے لیے قرض کا بندوبست کرنے میں مدد کی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رچرڈ شارپ ، برطانیہ کے اس وقت کے وزیر اعظم بورس جانسن کو 8 لاکھ پاؤنڈ کا قرض مختص کرنے میں سہولت کاری میں ملوث تھے۔

بی بی سی کے سربراہ کے طور پر شارپ کی تقرری کے لئے بورس جانسن کی حکومت کی تجویز سے چند ہفتے قبل ہی یہ قرض لیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی اتحاد کو اپنی نیک نیتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، وزیر دفاع ناصر العاطفی

رچرڈ شارپ نے کہا کہ وہ قوانین سے لاعلم تھے اور خلاف ورزی کے بعد بی بی سی کے مفادات کو ترجیح دینے کے لیے استعفیٰ دے رہے ہیں۔

رچرڈ شارپ نے کہا کہ وہ حکومت کو اپنا جانشین تلاش کرنے کے لیے وقت دینے پر راضی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ جون کے آخر تک عہدے پر باقی رہنے کی درخواست کو قبول کر رہے ہیں۔

دوسری جانب برطانوی دارالحکومت میں بڑے پیمانے پر عوام نے موسمیاتی تبدیلی کے پیش نظر پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق برطانوی دارالحکومت میں بڑی تعداد میں لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر موسمیاتی تبدیلی اور وزارت ماحولیات کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔

لندن میں ہزاروں افراد نے برطانوی پارلیمنٹ کے سامنے اور اس کے آس پاس کی سڑکوں پر احتجاج کیا تاکہ بدلتے موسم اور ماحولیات کی طرف توجہ مبذول کرائی جا سکے۔

واضح رہے کہ پرامن ریلی میں شریک مظاہرین نے اپنے فیصلوں میں موسمیاتی تبدیلی کی طرف لندن کی توجہ مبذول کرانے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت پر زور دیا گیا تھا کہ وہ جیواشم ایندھن کا استعمال نہ کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button