مقبوضہ فلسطین

غزہ میں حماس کے پولیٹیکل آفس کے سربراہ یحییٰ السنوار کی امیر عبداللہیان سے ٹیلیفونک گفتگو

شیعیت نیوز: فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے غزہ میں پولیٹیکل آفس انچارج کی ایران کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔ جس میں حماس کے رہنما نے فلسطینی عوام کی سیاسی و اخلاقی مدد کرنے پر ایران کا شکریہ ادا کیا۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان ان دنوں بیروت کے دورے پر موجود ہیں۔ جہاں انہوں نے آج حماس کے غزہ میں پولیٹیکل آفس انچارج یحییٰ السنوار سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔

یحییٰ السنوار سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے انہیں، فلسطینی عوام اور مقاومت کو عید الفطر کی مبارک باد دی۔

جواباََ حماس کے رہنماء نے بھی رہبر انقلاب اسلامی، ایرانی عوام، حکومت اور انہیں عید کی مبارک دی۔

اس موقع پر یحییٰ السنوار نے فلسطینی عوام کی سیاسی اور اخلاقی حمایت کرنے پر ایرانی حکومت و عوام کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل میں قید اردنی رکن پارلیمنٹ کے خلاف مقدمہ کی کارروائی شروع

واضح رہے کہ قبل ازیں ایرانی وزیر خارجہ نے حماس کے مرکزی پولیٹیکل بیورو چیف اسماعیل ھانیہ سے بھی ٹیلیفونک تبادلہ کیال کیا تھا۔

اس گفتگو میں حماس کے رہنما نے ایران اور سعودی عرب کے مابین ہونے والے معاہدے کا خیر مقدم کیا۔

اسماعیل ھانیہ نے اس معاہدے کو دونوں ممالک اور خطے کے مفاد میں قرار دیا۔

نیز گزشتہ روز فلسطین کی مقاومتی تحریک جہاد اسلامی کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے بھی حسین امیر عبداللہیان سے بیروت میں ملاقات کی اور دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس ملاقات میں زیاد النخالہ نے صیہونی حکومت کے بڑھتے ہوئے داخلی بحران کو مقاومت اور فلسطینی عوام کے خلاف قابض صیہونیوں کی بے بسی اور کمزوری قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل رو بہ زوال ہے۔ یاد رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ اپنے لبنانی ہم منصب کی دعوت پر بیروت میں موجود ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button