دنیا

اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کی ویب سائٹ کو ہیک کرلیا

شیعیت نیوز: سوڈان کے ہیکر گروپ نے موساد کی ویب سائٹ پر سائبر حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، المیادین کے حوالے سے عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ سوڈانی ایک ہیکنگ گروپ نے موساد کی ویب سائٹ پر سائبر حملہ کر کے اسے ہیک کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ عبرانی زبان کے اخبار Ma’ariv نے نیز اعلان کیا ہے کہ موساد اور صہیونی انشورنس کمپنی کی ویب سائٹس کو سائبر حملے کا نشانہ بنایا ہے تاہم وہ دسترسی سے خارج ہو گئیں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، ابھی تک اس حملے کی نوعیت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے تاہم یہ سائبر حملہ غاصب صہیونی حکومت کی سیکورٹی اور سیاسی معلومات کے منظر عام پر لانے کا باعث بن سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امن مذاکرات کے دوران بھی یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیت کا سلسلہ جاری

دوسری جانب کل سوڈانی ہیکر گروپ نےدو اسرائیلی ویب سائٹس پر سائبر حملہ کیا۔ ایک الیکٹرسٹی کمپنی کی ویب سائٹ اور دوسری لد بین گوریون ہوائی اڈے کی ویب سائٹ ہے جس پر کامیاب سائبر حملے کیے گئے۔

اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونوت نے کہا کہ ’’خود کو (بے نام سوڈان) کہنے والے ہیکرز کے ایک گروپ نے اسرائیلی الیکٹرسٹی کمپنی کی ویب سائٹ پر حملہ کیا، جس کی وجہ سے اس نے کئی گھنٹوں تک کام کرنا بند کر دیا۔‘‘

عبرانی اخبار کے مطابق ہیکرز نے لد ہوائی اڈے "بین گوریون” کی سائٹ کو بھی ہیک کرلیا۔

حال ہی میں متعدد جماعتوں نے اسرائیلی یونیورسٹیوں اور بینکوں، صحت اور تعلیم کی وزارتوں کے ساتھ ساتھ اسرائیلی پولیس اور بس اور ٹرین کمپنیوں کی ویب سائٹس کو نشانہ بناتے ہوئے مختلف اسرائیلی ویب سائٹس کے خلاف سائبر حملے کیے ہیں۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ایک ہفتے کے اندر غاصب صہیونی حکومت کی مختلف سائٹس اور کمپنیوں پر یہ 10واں سائبر حملہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button