شام کی فضائی حدود میں اسرائیلی ڈرون طیارہ گر کر تباہ
شیعیت نیوز: اسرائیلی فوج نے شام میں اپنے ایک ڈرون طیارے کی سرنگونی کی اطلاع دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اس حکومت کا ایک ڈرون شام کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام کے آسمان میں داخل ہوا اور فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا۔
اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ مار گرایا جانے والا ڈرون ’’چیکاؤک‘‘ قسم کا تھا اور وہ اس ڈرون طیارے کی معلومات کے افشا ہونے سے پریشان نہیں ہیں ۔
گزشتہ مہینے جنوبی شام پر اسرائیلی حکومت کے میزائل حملے کے بعد اس ملک میں ایک صیہونی ڈرون طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ اسرائیلی حکومت ان ڈرونز کو لبنان اور خطے میں جاسوسی کے لیے استعمال کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ عراق میں رضاکار فورس الحشد الشعبی کی موجودگی کو ختم کرنے کے درپے
دوسری جانب تیونس کے وزیر خارجہ نبیل عمار نے مقبوضہ جولان کے علاقے کو شام کا اٹوٹ حصہ قرار دیا ہے۔
نبیل عمار نے تیونس کے دارالحکومت میں شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد سے ملاقات کے موقع پر دمشق کی سلامتی کو پورے علاقے میں امن و استحکام کی بنیاد قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ تیونس صیہونیوں کے مسلسل جارحانہ حملوں کے مقابلے میں دمشق کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔
دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کے بعد ایک بیان بھی جاری ہوا جس میں دہشت گردی، منظم جرائم اور انسانی اسمگلنگ کے مقابلے اور سفارتی اور انسان دوستانہ معاملات میں تعاون پر زور دیا گیا ۔ شام اورتیونس کے وزرائے خارجہ نے اس موقع پر مشترکہ سفارتی کونسل کی تشکیل کی رفتار تیز کرنے پر بھی زور دیا۔
اس بیان میں شام کے اقتدار اعلی، ارضی سالمیت، استحکام، سیاسی راہ حل اور مقبوضہ جولان سمیت شام سے متعلق تمام سرزمینوں کو دمشق کے کنٹرول میں واپس لانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ فیصل مقداد کئی عرب ممالک کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے الجزائر کا تین روزہ دورہ کیا۔ شام کے وزیر خارجہ تیونس کے بعد بغداد کے لئے روانہ ہوں گے۔







