ایران کے مفرور بادشاہ رضا شاہ پہلوی کے بیٹے کا دورہ اسرائیل

شیعیت نیوز: ایران کے معزول اور مفرور بادشاہ محمد رضا شاہ پہلوی کا بیٹا دورے پر امریکہ سے اسرائیل جاپہنچا۔
اس موقع پر خائن رضا پہلوی کے بیٹے نے منافقت سے کام لیتے ہوئے فلسطین سرزمین پر قابض غاصب حکام سے کہا ہے کہ خطے کے عوام امن اور خوشحالی چاہتے ہیں اور دوستانہ انداز سے مل کر مستقبل بنائیں گے، حالانکہ وہ خود اپنی خیانت کی وجہ سے امریکہ کی پناہ میں ہے۔
واضح رہے کہ انقلاب اسلامی ایران سے قبل معزول شاہ ایران کے دور میں ایران اور غاصب ریاست اسرائیل کے قریبی تعلقات تھے۔
انقلاب اسلامی ایران میں خائن شاہ کا تختہ الٹ دیا گیا تھا اور انہیں جلاوطنی اختیار کرنا پڑی تھی، انقلاب اسلامی ایران سے پہلے خائن شاہ کا بیٹا، رضا پہلوی فوجی اسکول میں تعلیم کے لیے امریکا چلا گیا تھا، جو اب تک وہیں مقیم ہے۔
واضح رہے کہ خائن شاہ اور اسرائیل خطے میں امریکہ کے ایجنٹ کے طور فلسطینی مظلومین کے خلاف مظالم میں برابر کے شریک تھے۔
خائن شاہ کے مفرور بیٹے نے کمال بے شرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایسے وقت میں غاصب اسرائیلی ریاست کا دورہ کیا ہے جب ماہ رمضان میں قبلہ اول کی بے حرمتی کی گئی اور غزہ پر قیامت برپا کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اردن کے بادشاہ عبدالله دوم کی متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات
دوسری جانب آذربائیجان اور اسرائیل کے درمیان بڑھتے تعلقات کے سلسلے میں آج صیہونی وزیر خارجہ ایلی کوھن نے باکو میں آذری صدر الہام علیوف سے ملاقات کی۔
عبرانی ذرائع ابلاغ نے بریکنگ نیوز دیتے ہوئے ایلی کوھن اور الہام علیوف کی ملاقات کی خبر دی۔
دوسری طرف صیہونی وزیر خارجہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے اس ملاقات کی تصاویر جاری کیں۔
ایلی کوھن نے اپنے ٹویٹر پیغام میں وضاحت کرتے ہوئے اس ملاقات کو خوش آئند قرار دیا اور باکو و تل ابیب کے درمیان تعلقات کو سراہا۔
ایلی کوھن نے کہا کہ آذری صدر سے ملاقات میں ہم نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی و سیکورٹی کے شعبوں میں وسعت بارے تبادلہ خیال کیا۔
صیہونی وزیر خارجہ نے مزید بتایا کہ میں نے آذری صدر کو تل ابیب میں باکو کا سفارت خانہ کھولنے پر مبارک باد دی۔