مشرق وسطی

اردن کے بادشاہ عبدالله دوم کی متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات

شیعیت نیوز: ابوظبی کے مختصر دورے پر اردن کے بادشاہ عبدالله دوم نے متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید آل نهیان سے ملاقات کی اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

متحدہ عرب امارات کے سرکاری ذرائع کے مطابق، گزشتہ روز اُردن کے بادشاہ عبدالله دوم نے ابوظبی کے قصر البطین میں محمد بن زاید آل نهیان سے ملاقات کی۔

اسی سلسلے میں اردن کے الیکٹرانک میڈیا نے رپورٹنگ کرتے ہوئے بتایا کہ اس ملاقات میں امان کے ولی عہد، وزیراعظم اور وزیر خارجہ موجود تھے۔

اس موقع پر دونوں فریقین نے مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے منصوبوں کو فروغ دینے کی کوششوں پر غور کیا۔ تا کہ دونوں ممالک کی اقوام کے مشترکہ مفاد اور خواہشات کی تکمیل کی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : تہران میں تیس ہزار ننھے روزہ داروں کا روح پرور اجتماع

اردن کے ذرائع نے رپورٹ دی کہ بادشاہ عبداللہ دوم اس مختصر دورے کو مکمل کرنے کے بعد آج کی تاریخ میں ہی ابوظبی سے اردن واپس لوٹ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اردن کے بادشاہ نے منگل کے روز متحدہ عرب امارات کے صدر سے دونوں ممالک کے برادارنہ اور تاریخی روابط کا جائزہ لینے کے لئے ملاقات کی۔

مذکورہ بالا ملاقات میں دونوں سربراہان مملکت نے خطے کے امن و استحکام کے لئے مختلف موضوعات میں تعاون اور مشاورت پر زور دیا۔

قبل ازیں بادشاہ عبد الله نے منامہ کے سفر کے دوران اپنے بحرینی ہم منصب سے ملاقات کی اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

بحرین کے سرکاری خبررساں اداروں کے مطابق، دونوں فریقین نے تمام شعبوں میں دو طرفہ ہم آہنگی کی تقویت اور وسعت کے لئے مشترکہ موضوعات پر باہمی مشاورت پر زور دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال اردن کے بادشاہ نے دوحہ کا دورہ کیا تھا اور امیر قطر سے ملاقات کرتے ہوئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button