ایران

تہران میں تیس ہزار ننھے روزہ داروں کا روح پرور اجتماع

شیعیت نیوز: تہران کے علاقے عباس آباد میں پہلی مرتبہ روزہ رکھنے والے اللہ کے ننھے روزہ داروں کا اجتماع ہوا جس میں تیس ہزار لڑکے اور لڑکیوں نے شرکت کی۔ یہ اجتماع بلدیہ تہران کے شعبہ ثقافت و اجتماعی امور کے تحت منعقد کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق تہران کے علاقے عباس آباد میں پہلی مرتبہ روزہ رکھنے والے اللہ کے ننھے مہمانوں کا اجتماع ہوا جس میں تیس ہزار لڑکے اور لڑکیوں نے شرکت کی۔

یہ اجتماع بلدیہ تہران کے شعبہ ثقافت و اجتماعی امور کے تحت منعقد کیا گیا تھا۔ اس موقع پر محمد حسین پویانفر نے نہضت میڈیا سینٹر کے تعاون سے ننھے روزہ داروں کے نام پر ترانہ بھی پڑھا۔

یہ بھی پڑھیں : شیخ عدنان کو کچھ ہوا تو صیہونی حکومت کو اس کا انجام بھگتنا پڑے گا، خالد البطش

تفصیلات کے مطابق سہ پہر شروع ہونے والے پروگرام میں تہران کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے نوجون طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ گرم موسم اور دھوپ کی تمازت بھی ننھے روزہ داروں کی توانائی اور انرجی کو کم نہ کرسکی۔ ہر کوئی جذبات سے سرشار تھا۔

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام قرآن مجید سے ہوا جس کا شرف شرکاء میں سے ایک کو حاصل ہوا۔ پروگرام کے دوران ننھے روزہ داروں کے لڑکوں اور لڑکیوں نے مختلف گروہوں میں تقسیم ہوکر باری باری ترانہ پڑھا۔

بچوں کے لئے ٹی وی پر پروگرام کرنے والے شہرام شکیبا، خان عمو جیسے معروف فنکاروں نے مختلف ٹیبلو پیش کئے۔

آخر میں محمد حسین پویانفر نے اسٹیج پر جاکر ننھے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ان کے ساتھ مل کر ترانہ پڑھا جس نہضت میڈیا سینٹر نے تیار کیا تھا۔ حضرت فاطمہ زھرا سلام اللہ علیہا کی شان میں منقبت سن شرکاء کی روح کو تازگی ملنے کے ساتھ ساتھ آنکھیں نم ہوگئیں۔

یہ پروگرام بلدیہ تہران کے شعبہ ثقافت اور اجتماعی امور کی جانب سے منعقد کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button