دنیا

صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا 15 واں ہفتہ، ہزاروں صیہونی سڑکوں پر

شیعیت نیوز: صیہونی وزیر اعظم کے خلاف احتجاج کا سلسلہ بدستوری جاری ہے اور ہزاروں افراد نے گزشتہ شب مقبوضہ فلسطین کے مختلف شہروں میں پھر مظاہرے کیے ہیں۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ گزشتہ شب بھی جاری رہا جس میں دسیوں ہزار صیہونیوں نے شرکت کی ہے۔ یہ مظاہرے لگاتار 15 ہفتوں سے جاری ہیں ۔ نیتن یاہو کی انتہاپسند کابینہ کے خلاف خود صیہونیوں کے مظاہروں میں ہر ہفتے شدت آتی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یوم مسلح افواج ، ایرانی فوجی کمانڈروں کی امام خمینیؒ سے تجدید عہد

ہفتے کی شب تل ابیب سمیت مقبوضہ فلسطین کے مختلف شہروں من جملہ حیفا، مقبوضہ قدس، بئر السبع، ریشون لتسیون اور ہرتزلیا میں ہونے والے مظاہروں میں دسیوں ہزارافراد شریک تھے۔ صیہونی حکومت کے بدعنوان وزیر اعظم کے خلاف مقبوضہ فلسطین میں مسلسل مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔

عدالتی اصلاحات کو عدلیہ کے خلاف بغاوت قرار دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مذکورہ اصلاحات کے نتیجے میں عدلیہ کے اختیارات کم اور مجریہ اور مقننہ کی پوزیشن مضبوط ہو جائے گی۔ نیتن یاہو کو رشوت ستانی اور مالی بدعنوانیوں کے مختلف مقدمات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل، بن گوریان ائیرپورٹ پر سائبر حملہ، ہزاروں مسافر پریشان

صیہونی وزیر اعظم کے مدمقابل پارٹیوں کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو عدالتی قوانین میں اصلاحات لاکر اپنی بدعنوانیوں کی پردہ پوشی اور اپنے خلاف کیسز کو بند کرنا چاہتے ہیں۔

سیاسی اور اسٹریٹیجک امور کے ماہرین، حتی کہ صیہونی مبصرین اور سیاست دانوں کا خیال ہے کہ مقبوضہ سرزمینوں کی موجودہ صورت حال اس غیرقانونی حکومت کی لرزتی بنیادوں اور تباہی کی جانب بڑھتے اندرونی حالات کی عکاسی کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button