اہم ترین خبریںایران

یوم مسلح افواج ، ایرانی فوجی کمانڈروں کی امام خمینیؒ سے تجدید عہد

شیعیت نیوز: یوم مسلح افواج کے موقع پر ایران کی فوج کے کمانڈروں نے امام خمینی (رہ) کے مزار پر حاضری دی اور امام (رح) کے افکار سے تجدید بیعت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یوم مسلح افواج کے موقع پر ایران کی فوج کے کمانڈروں نے امام خمینی (رہ) کے مزار پر حاضری دی اور امام (رح) کے افکار سے تجدید بیعت کی۔

ایرانی فوج کی زمینی فورس کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیئر جنرل نوزار نعمتی اور ایرانی آرمی نیوی کے ڈپٹی کمانڈر ریئر ایڈمرل حمزہ علی کاویانی اس تقریب میں خصوصی شریک ہوئے۔

29 فروردین (18 اپریل )، ایرانی کیلنڈر سال کا پہلا مہینہ، ایران میں قومی فوج کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اسے بانی انقلاب اسلامی امام خمینیؒ نے آرمی ڈے کا نام دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل، بن گوریان ائیرپورٹ پر سائبر حملہ، ہزاروں مسافر پریشان

دوسری جانب ایرانی ایئر فورسز کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل حامد واحدی نے کہا ہے کہ آئندہ آرمی ڈے کی فضائی پریڈ میں تہران کے آسمان پر 40 لڑاکا طیارے فضائی طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق بریگیڈیئر جنرل حامد واحدی نے کہا کہ اس سال 18 اپریل کی پریڈ گزشتہ سالوں کے مقابلے مختلف ہو گی، کیونکہ اس پریڈ میں اندرونی صلاحیتوں سے اور بیرون ملکوں سے تیار کردہ 40 سے زائد مختلف لڑاکا طیاروں کی موجودگی کا مشاہدہ کیا جائے گا، جن میں Saeqeh، Kowsar، F5، F4، F7، MiG، Sukhoi شامل ہیں۔ یہ طیارے پورے ملک سمیت تہران کے آسمان اور انقلابِ اسلامی ایران کے بانی امام خمینی (رح) کے مزار کو توجہ کا مرکز قرار دیتے ہوئے دنیا کو اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائی طاقت دکھائیں گے۔

فضائیہ کے کمانڈر نے کہا کہ پائلٹس، خاص طور پر نوجوان پائلٹس کے خصوصی علم کو بڑھانا، فضائی آپریشنل یونٹس کی تیاری کی سطح اور ملکی فضائی سرحدوں کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانا اس فضائی پریڈ کے دیگر اہداف میں شامل ہیں۔

فضائیہ کے کمانڈر نے خطے میں مستحکم سلامتی فراہم کرنے میں ایران کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ پریڈ کسی بھی صورت حال کے پیش نظر اور ممکنہ طور پر لاحق خطرات کا جواب دینے کے لیے تیار رہنے کا واضح اعلان ہے اور اس پریڈ کے ذریعے ہمسایہ اور دوست ممالک کے لیے دوستی اور امن کا پیغام دیں گے، جب کہ ان فوجی پریڈ کے ذریعے اسلامی جمہوریہ ایران سے محبت کرنے والوں کو یقین بھی دلایا جائے گا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button