دنیا

اسرائیل، بن گوریان ائیرپورٹ پر سائبر حملہ، ہزاروں مسافر پریشان

شیعیت نیوز: اسرائیل کے بن گوریان ائیرپورٹ پر سائبر حملے کی وجہ سے ہوائی جہازوں کی رفت و آمد معطل ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں مسافر پریشان ہیں۔

صہیونی خبررساں ادارے جوییش پریس نے خبر دی ہے کہ مقبوضہ علاقے میں واقع بن گوریان ائیرپورٹ پر نامعلوم افراد نے سائبر حملہ کیا ہے جس کی وجہ سے ائیرپورٹ کا پورا سسٹم متاثر ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق حملے کے بعد ہوائی اڈے پر موجود مسافروں کو اپنی پروازوں کے سلسلے میں پریشانی اور مشکلات کا سامنا ہے۔

صہیونی خبررساں ادارے نے مزید بتایا ہے کہ حملے شدید نوعیت کے ہونے کی وجہ سے ائیرپورٹ کا سسٹم مکمل مفلوج ہوگیا ہے۔

سسٹم معطل ہونے کے بعد پروازوں کی رفت و آمد اور پاسپورٹ کی چیکنگ کا نظام بند کیا گیا ہے اور ہوائی اڈے پر موجود مسافرین واپس جانے پر مجبور ہورہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سوڈان میں خانہ جنگی، امریکہ کی غلط پالیسیوں کا باعث بنی

دوسری جانب ذرائع ابلاغ نے صبح صہیونی ٹیلی ویژن پر سائبر حملوں کی اطلاع دی۔

فلسطین کی سما نیوز ایجنسی کے مطابق صیہونی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ اس حکومت کے ٹیلی ویژن چینلز کو سائبر حملے کا نشانہ بنایا گیا اور راکٹ داغنے کی ایک مختصر فلم دکھائی گئی ہے۔

اسی دوران صیہونی میڈیا نے صیہونی حکومت کے موبائل فون آپریٹرز ” Cellcom "، ” Pelephone "، ” Hot ” اور ” ۰۱۲ Mobile ” کی ویب سائٹس پر سائبر حملوں کی خبر دی۔

اس سے قبل اسرائیلی چینل 12 نے اطلاع دی تھی کہ یہ سائبر حملہ حالیہ برسوں میں سب سے بڑا حملہ ہے جس میں اسرائیلی ویب سائٹس کے ایک بڑے مجموعہ کو نشانہ بنایا گیا، جس سے گزشتہ 2 دنوں کے دوران 60 سائٹس کو نقصان پہنچا۔

صیہونی آرمی ریڈیو نے جمعہ کی رات اعلان کیا تھا کہ مسلسل سائبر حملوں کی وجہ سے اس حکومت کی بجلی کمپنی کی ویب سائٹ جمعہ کی صبح سے دستیاب نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button