یمن

قیدیوں کے تبادلے کا تیسرا دن، مزید 48 یمنی قیدی صنعاء پہنچ گئے

شیعیت نیوز: آج اتوار کے روز قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت مزید 48 یمنی قیدی صنعاء ائیر پورٹ پہنچ گئے ہیں۔

آج شام کے وقت تک مجموعی طور پر 105 یمنی قیدی آزاد کر دئیے جائیں گے۔

یہ تین روزہ معاہدہ تھا جو آج کی تاریخ میں ختم ہو جائے گا۔ معاہدے میں طے تھا کہ سعودی اتحاد کے تحت کنٹرول ’’مأرب‘‘ سے صنعاء تک 3 پروازیں چلائی جائیں گی۔ جس کی رو سے آج صبح ایک پرواز 48 قیدیوں کو لے کر صنعاء ائیرپورٹ پہنچی، جہاں لوگوں کی کثیر تعداد نے ان کا استقبال کیا۔

اسی طرح ہلال احمر کے منصوبے کے مطابق دوسری پرواز یمن کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے اور تیسری پرواز دو بجے پہنچنا تھی۔

یہ بھی پڑھیں : معقول اقدامات کے ذریعے دشمن کی سازشوں کو ناکام بناسکتے ہیں، آیت اللہ سید علی خامنہ ای

دوسری جانب سعودی اتحاد کے 88 یمنی قیدی رہا کئے جائیں گے۔ صنعاء اور ریاض کے درمیان معاہدے میں یہ طے کیا گیا تھا کہ ان 3 دنوں میں دونوں جانب 900 قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔

قیدیوں کا یہ تبادلہ دونوں فریقین کے درمیان جنگ بندی اور جنگ کے خاتمے کی سنجیدہ کوششوں کے طور پر جانا جا رہا ہے۔

اس دوران صنعاء حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ آج صبح آزاد کئے گئے 48 قیدیوں میں سے ایک بھی یمنی فوجی نہیں تھا، بلکہ وہ عام شہری تھے جو سعودی اتحاد کے ایجنٹوں کے ہاتھوں اغواء کئے گئے۔

اس بیان کے مطابق، گزشتہ روز انصار اللہ کے 125 یمنی قیدی رہا کئے گئے۔ صنعاء ائیرپورٹ پر مقاومتی فورسز، قومی نجات حکومت کے حکام اور عوام کی بڑی تعداد نے اپنے پیاروں کا استقبال کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب سے 2 فلائٹس 242 یمنی قیدیوں کو لے کر صنعاء کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچی۔ جن کے تبادلے میں 16 سعودی فوجی اور 3 سوڈانی قیدیوں کو صنعاء سے ریاض منتقل کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button