مقبوضہ فلسطین

ایران کی فلسطین کے ساتھ یکجہتی اور حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، جہاد اسلامی

شیعیت نیوز: فلسطین میں غاصب صہیونی حکومت سے نبرد آزما مزاحمتی تنظیم جہاد اسلامی نے یوم القدس کے موقع پر ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی کی جانب سے فلسطینیوں کے حقوق اور مقبوضہ علاقوں کی آزادی کی حمایت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

فلسطین الیوم نے خبر دی ہے کہ جہاد اسلامی کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں عالمی یوم القدس کے موقع پر فلسطینیوں کی حمایت میں جاری ہونے والے آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے پیغام کو حقیقت اور صداقت پر مبنی قرار دیا گیا ہے۔ صدر رئیسی کے ٹھوس موقف سے ثابت ہوتا ہے ایران کی پالیسی امام خمینی اور آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی ہدایات اور رہنما اصولوں پر استوار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مسجد اقصیٰ کی حفاظت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، حماس رہنما السنوار

جہاد اسلامی فلسطین نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ عالمی یوم القدس کے موقع پر صدر آیت اللہ رئیسی سمیت دیگر مقاومت کے قائدین کے بیانات ہمارے لئے نہایت حوصلہ افزا اور اطمینان بخش ہیں جس کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ایران صہیونی دشمنوں کے خلاف فلسطین اور مقاومتی تنظیموں کی ہر ممکنہ طریقے سے مدد کرتا ہے جس کی وجہ سے فسلطینی مجاہدین اور عوام فلسطین اور مسجد اقصی کا دفاع کرنے اور صہیونیوں کا مقابلہ کرنے کی قدرت رکھتے ہیں۔

جہاد اسلامی فلسطین نے غاصب صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی کوششوں کو مسئلہ فلسطین کے ساتھ خیانت اور مظلوم فلسطینیوں کی پیٹھ چھرا گھونپنے کے مترادف قرار دیا۔

واضح رہے کہ صدر آیت اللہ رئیسی نے عالمی یوم القدس کے موقع پر اپنے پیغام میں صہیونی حکومت کو بین الاقوامی قراردادوں اور معاہدوں پر عمل نہ کرنے کا ذمہ دار قرار دیا تھا اور خطے کے ممالک کو صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات قائم کرنے سے باز رہنے کی تاکید کی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button