علامہ ساجد علی نقوی کی اپیل پر ملک بھرمیں یوم القدس کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ، علامہ شبیر میثمی
شیعیت نیوز: سربراہ شیعہ علماءکونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر ملک بھر میںجمعۃ الوداع 14اپریل یوم القدس منایا جائےگا ،مرکزی القدس کمیٹی نے یوم القدس کے سلسلے میں تیاریا ں مکمل کرلیں ، ملک بھر کی بڑی شاہراہوں اور شہروں سے لے کر قصبوں اور دیہاتوں تک اظہار یکجہتی کے پرچم، پینا فلیکس، بینرز، پوسٹرز آویزاں کردیئے گئے،مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماءکونسل علامہ شبیر حسن میثمی کہتے ہیں مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کےلئے بعد از نماز جمعہ شیعہ علماءکونسل پاکستان ،جے ایس او اور دیگر تنظیموں کی جانب سے ملک بھر میں پرامن احتجاجی قدس ریلیاںنکالی جائیں گی ۔
علامہ شبیر حسن میثمی نے کہاکہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پرملک بھر میں آج جمعہ کے روز مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور قبلہ اول کی صیہونی تسلط سے آزادی کےلئے یوم القدس کے طور پر منایا جارہاہے، احتجاجی ریلیوں، سیمینارز اور مختلف تقاریب کے انعقاد کے سلسلے میں انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایس او پاکستان ملک بھر میں 400 سے زائد مقامات پر القدس ریلیاں نکالے گی، ابوذر ہادی
سیکرٹری جنرل شیعہ علماءکونسل علامہ شبیر حسن میثمی کہتے ہیں آج فلسطینی عوام سے بھرپور اظہار یکجہتی ، ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے اور اسرائیل و اس کے حواریوں کےخلاف کلمہ حق کہنے کا یوم تجدید عہد ہے ، وفاقی دارالخلافہ سمیت تمام صوبائی دارالحکومتوں ، گلگت بلتستان تا کشمیر اور ملک کے چپے چپے سے عوام اپنے مظلوم بھائیوں کی حمایت میں نکلیں گے ۔
انہوںنے کہاکہ مظلوم فلسطینی و کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور قبلہ اول کی صیہونی تسلط سے آزادی کےلئے احتجاجی ریلیوں میں بھی عوام بھرپور طریقے سے شرکت یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہاکہ جب تک عالمی ضمیر بیدار نہیں ہوگا اور قبلہ اول کی آزای اور مظلوم فلسطینیوں کو ان کا حق نہیں دیا جائےگا ہمارا یہ احتجاج جاری رہے گا۔







