درگاہ بری امام ؒ اسلام آباد جلوس شہادت امام علیؑ میں رکاوٹ کی کوشش، سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کی خود جلوس عزا کی قیادت

12 اپریل, 2023 19:38

شیعیت نیوز:  درگاہ بری امام ؒ اسلام آباد سے برآمد ہونے والے یوم شہادت مولائے کائنات حضرت علی ابن ابی طالبؑ کے مرکزی جلوس میں انتظامیہ کی جانب سے رکاوٹ ڈالنے کی کوشش ، چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ خود جلوس عزا کی قیادت کیلئے پہنچ گئے۔

ان کے ہمراہ مرکزی جنرل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ اور یگر رہنما بھی موجود تھے، اس موقع پر بانیان اور عزاداروں سے گفتگو کرتے ہوئے قائد وحدت نے کہا کہ عزاداری ہماری شہ رگ ہے۔کسی پابندی کو قبول نہیں کریں گے ۔بے گناہ اسراء کو فوری رہا کیا جائے۔جلوس کے راستہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنا دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی ہے جس کی اجازت نہیں دیں گے ۔آئینی اور قانونی حق کا ہر صورت دفاع کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: یوم القدس صرف فلسطینی عوام کیلئے نہیں بلکہ دنیا کے تمام ظالموں و ستمکاروں کے خلاف ڈٹ جانےکا دن ہے، سیدہ معصومہ نقوی

مجلس وحدت مسلمین راولپنڈی، اسلام آباد اور مرکزی سیکریٹریٹ کی ٹیم کا بروقت معاملات سنبھالنے اور جلوس عزا کو شان و شوکت سے نکالنے میں مومنین کے ساتھ ملکر کردار ادا کرنے پر خراج تحسین۔

5:02 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔