عدالت کاشہید ذاکر اہل بیتؑ نوید عاشق بی اے کے قاتل کوسزائے موت کا حکم

13 اپریل, 2023 16:24

شیعیت نیوز: معززعدالت نے شہید ذاکر اہل بیتؑ نوید عاشق بی اے کے تکفیری ناصبی قاتل کوسزائے موت کا حکم سنا دیا ہے ۔

گوجرانوالہ کی انسداد دھشت گردی کی عدالت کے جج رانا زاھد اقبال نے ٹرائیل مکمل ھونے اور جرم ثابت ھونے پر ذاکر نوید عاشق بی اے کے قاتل کو سزائے موت کا حکم صادر کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: یوم القدس کو ملک کے 1000 شہروں اور دیہاتوں میں ریلیاں نکالی جائیں گی، مرکز انتفاضہ و قدس

ذاکر نوید عاشق بی بی کو 02-10-22 کو تھانہ صدر کے علاقہ کوٹھے پٹھاناں میں ایصال ثواب کی مجلس کے دوران کیمرہ مین بن کر آنے والے ایک تکفیری ناصبی دہشت نے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔

اس میں مقتول کے لواحقین کی جانب سےمجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنما سجاد حسین بیگ ایڈووکیٹ نے مقدمہ لڑا اور آج 6 ماہ بعد ملزم کو سزا سنا دی گئی۔

2:51 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top