اہم ترین خبریںیمن

جارح ممالک، مذاکرات کے موقع کو ہاتھ سے جانے نہ دیں، جلال الرویشان

شیعیت نیوز: یمن کے نائب وزیراعظم الرویشان نے سعودی اتحاد کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ مذاکرات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جنگ بندی کو اس کےانجام تک پہنچانے کی کوشش کریں۔

یمن کے نائب وزیراعظم جلال الرویشان نے کہا ہے کہ جارحیت اور محاصرے کے خاتمے کے لئے جارح ممالک کے اتحاد سے گفتگو کی جائے گی لیکن اندرونی سیاسی راہ حل کا تعلق صرف یمنی عوام سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مزاحمت کا محور صیہونی ریاست کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے، ہاشم صفی الدین

انہوں نے کہا کہ صنعا، امن کے تحت منصفانہ طریقے سے اپنے قانونی حقوق حاصل کرنا چاہتا ہے جس کے لئے مذاکرات کے مختلف مراحل کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعا اپنی شرطیں تبدیل نہیں کرے گا۔

یمن کے نائب وزیراعظم جلال الرویشان نے امن کے سلسلے میں انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی کی ہدایات کو کافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب مزید مذاکرات کی گنجائش نہیں ہے۔

جلال الرویشان نے کہا کہ یمن نے امن مذاکرات کا جو موقع فراہم کیا ہے، جارح ممالک کو اس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہماری تلواریں نیام سے باہر ہیں اور دشمن کواحمقانہ اقدام کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی، البریم

یمن کے نائب وزیراعظم الرویشان نے واضح کیا کہ جارح اتحاد میں شامل ممالک جان لیں کہ امن اسی وقت قائم ہوگا جب حملے بند اور یمنی عوام کا محاصرہ ختم ہو جائے۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ بین الاقوامی قوانین دوسرے ممالک کے امور میں مداخلت کی اجازت نہیں دیتے۔

یاد رہے کہ گذشتہ آٹھ اپریل کوایک سعودی وفد صنعا پہنچا تھا جہاں عمان کی ثالثی میں یمن اور سعودی امن مذاکرات انجام پائے۔

مبصرین ان مذاکرات کو علاقے میں کشیدگی کے خاتمے کی راہ میں ایک اہم قدم قرار دے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button