مزاحمت کا محور صیہونی ریاست کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے، ہاشم صفی الدین
شیعیت نیوز: ہاشم صفی الدین نے بدھ کے روز بین الاقوامی یوم القدس کے موقع پر ’’یروشلم کی ڈھال، مغربی کنارا ایک نئے دور میں‘‘ کے عنوان سے منعقدہ ایک اجلاس کے دوران اپنی تقریر میں کہا کہ محور نے مزاحمت کو متحد کیا، یہ ایک نیا عہد بن گیا۔ قابض صیہونی ریاست کو ختم کرنے اور اس کا وجود مٹانا تمام مزاحمتی قوتوں کا اہم ہدف ہے۔
لبنان کی مقاومتی تنظیم کی ایگزیکٹیو کونسل کے سربراہ ہاشم صفی الدین نے کہا ہے کہ مقاومت وحدت اور عزم و ارادے کا عملی نمونہ ہے اور صہیونی غاصب حکومت کے ناپاک حربوں کا ہر میدان میں مقابلہ کرے گی۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ حزب اللہ کی ایگزیکٹیو کونسل کے سربراہ ہاشم صفی الدین نے مغربی کنارے کو بیت المقدس کا جدید سپر قرار دیا جو انتہاپسند صہیونی وزیر اعظم کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں : ہماری تلواریں نیام سے باہر ہیں اور دشمن کواحمقانہ اقدام کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی، البریم
انہوں نے کہا کہ بعض لوگوں کی پالیسیوں اور سازشوں کی وجہ سے مقاومت اور عوام میں فاصلہ ایجاد کرنے کی کوشش کی گئی۔ اگر ان دونوں کے درمیان فاصلہ آیا تو دشمن کو موقع مل جائے گا۔ مقاومت ہی خطے کے عوام کو متحد کرسکتی ہے اور غاصب حکومت سے مقابلے اور مقبوضہ علاقوں کو واپس لینے کا واحد ذریعہ مسلح مقاومت ہے۔
انہوں نے فلسطین اور بیت المقدس کو اپنی سیاست کا بنیادی اور مرکزی محور قرار دیا اور کہا کہ آج مغربی کنارے نے بیت المقدس کے لئے سپر کا کام انجام دینا شروع کیا ہے۔ ہم پورے فلسطین کے لئے ڈھال بن جائیں گے اور صہیونی حکومت کے عزائم کو ہر میدان میں ناکام بنائیں گے۔
حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ نے مزید کہا کہ آج مغربی کنارہ اگر یروشلم کی ڈھال ہے؛ ہم سب مغربی کنارے اور یروشلم کے لیے ڈھال اور فلسطین کے لیے ڈھال ہیں۔
انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ محور نے مزاحمت کو متحد کیا، یہاں تک کہ "اسرائیلی” اپنا غصہ کھونا شروع کر دے، مقصد ایک ہی ہے جو کہ اسرائیل کو ہٹانا ہے۔ مزاحمتی محور منصوبہ بندی کرتا ہے، کام کرتا ہے اور اسرائیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔







