مشرق وسطی

شام، امریکی اڈے پر ایک بار پھر راکٹ حملے

شیعیت نیوز: مغربی ایشیا میں سرگرم امریکی دہشت گردی کے مرکز سینٹکام نے مشرقی شام میں واقع اپنے ایک فوجی اڈے پر راکٹ حملے کا اعتراف کیا ہے۔

ارنا نیوز کے مطابق سینٹکام نے فوجی اڈے پر راکٹ حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی شام میں کونیکو اڈے کے اندر موجود فوجیوں پر راکٹ حملہ کیا گیا ہے۔

مذکورہ امریکی مرکز نے حسب معمول یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس حملے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔گزشتہ روز میڈیا ذرائع نے تیل سے مالامال شام کے دیرالزور علاقے میں واقع امریکہ کے ایک غیر قانونی فوجی اڈے پر راکٹ حملے کی خبر دی تھی۔

ابھی تک کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی یوم القدس صہیونزم کے خلاف عالم اسلام کی ہوشیاری کا بہترین نمونہ ہے، باقر قالیباف

شام میں دہشت گرد ٹولے داعش کی باضابطہ شکست کے بعد خود امریکی فوجیوں نے براہ راست ان کی جگہ لے لی جو اب داعش کی جگہ شام کے تیل کے استخراج اور اس کی لوٹ مار مین مصروف ہیں۔

امریکہ اور اس کی حمایت یافتہ کرد ڈیموکریٹک میلیشیا کے زیر کنٹرول علاقوں میں وقتا ًفوقتاً عوام کے احتجاجی مظاہرے ہوتے رہتے ہیں جو اپنے علاقے سے غیر ملکی فورسز کے انخلا کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

شام کی حکومت بارہا یہ واضح اعلان کر چکی ہے ملک میں امریکی فوجیوں کی موجودگی غیر قانونی اور بین الاقوامی ضابطوں کی کھلی خلاف وزری ہے۔

اس سے قبل، ایک عراقی تنظیم الغالبوں بریگیڈ نے ایک بیان میں گزشتہ جمعرات کی سہ پہر مشرقی شام میں امریکی اڈے پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button