اہم ترین خبریںلبنان

غاصب صہیونیوں کے ظلم و جبر کا تسلسل، ان کی شکست کا باعث بنے گا، شیخ نعیم قاسم

شیعیت نیوز: حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے اس بات پر زور دیا کہ صہیونی حکومت غاصبانہ قبضے اور ظلم و جبر کے تسلسل کے ساتھ تیزی سے شکست کی طرف بڑھ رہی ہے۔

المنار کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے ٹویٹر پر تاکید کی ہے کہ فلسطینیوں کے ہاتھ میں فتح کا راز، جہاد اور مزاحمت پر ایمان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلیوں کی شکست کا راز بھی ان کے پاس ہے، جو کہ جارحیت، ظلم و جبر اور قبضہ ہے۔

حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ مزاحمت کو مضبوط کرکے ہی فلسطین فتح کی طرف بڑھے گا۔ صہیونی حکومت جارحیت اور قبضے کے تسلسل کے ساتھ تیزی سے ناکامی کی طرف بڑھ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ریاض میں سعودی عرب اور ترکی کے درمیان مذاکرات کا نیا دور شروع

انہوں نے تاکید کی کہ ہم ایک ایسے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں جہاں قابضین کی موجودگی کو جاری رکھنا اور اس قبضے کو جائز قرار دینا ناممکن ہے۔

واضح رہے کہ شیخ نعیم قاسم نے کچھ عرصہ قبل بھی تاکید کی تھی کہ غاصب صہیونی حکومت کی تباہی کے بیج اس حکومت کے اندر ہی بوئے گئے ہیں اور وہ وقت دور نہیں ہے جب فلسطینی عوام کے صبر کے سامنے یہ غاصبانہ قبضہ جلد ہی ختم ہو جائے گا۔

انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر لکھا ہے کہ صہیونی غاصب حکومت جتنی مرضی استحکام کی کوشش کرے، بالآخر فلسطینی صابر، مجاہد اور بے لوث عوام کے وجود کے ساتھ ہی اسے تباہ کر دیا جائے گا۔

حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے اس آیت کریمہ ’’یُخْرِبُونَ بُیُوتَهُم بِأَیْدِیهِمْ وَأَیْدِی الْمُؤْمِنِینَ‘‘ ایک گواہ کے طور پر ذکر کیا اور اس بات پر زور دیا کہ صہیونی عارضی حکومت تیزی سے زوال کی جانب گامزن ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button