مقبوضہ فلسطین

عرین الاسود نے العین کیمپ میں صیہونی فوجیوں کی پیشقدمی روک دی

شیعیت نیوز: فلسطینی مزاحمتی گروپ عرین الاسود نے العین کیمپ میں مزاحمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے غاصب صیہونی فوج کی پیشقدمی روک دی ہے۔

مزاحمتی گروپ عرین الاسود کے جوانوں نے سخت استقامت کا مظاہرہ کرکے غاصب صیہونی فوجیوں کو مغربی کنارے کے فلسطینی کیمپ العین میں داخل ہونے کی اجازت نہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نابلس کے علاقے میں عرین الاسود سمیت تمام فلسطینی مزاحمتی گروپ صیہونی جارحیت اور اقدامات کے مقابلے میں پوری طرح فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔

ادھر فلسطین انفارمیشن سینٹر نے بتایا ہے کہ مزاحمتی گروپوں نے پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران مغربی کے کنارے کے مختلف علاقوں میں کم سے کم اکیس صیہونیت مخالف کارروائیاں انجام دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی ڈالر کو بڑا جھٹکا لگنے والا ہے

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی مجاہدین نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں صیہونی فوجیوں پر فائرنگ کی اور دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا ہے۔

الخلیل ، نابلس، بیت المقدس، اریحا، طولکرم اور بیت لحم میں انجام پانے والی ان کارروائیوں میں کے دوران فلسطینی مجاہدین نے صہیونی غاصبوں کو ناکو چنے چبوا دیئے ہیں۔

ایک اور اطلاع کے مطابق نابلس شہر کی بیت فوریک چیک پوسٹ پر، فلسطینیوں مجاہدین کے حملوں اور جھڑپوں کے بعد مذکورہ چیک پوسٹ کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں غاصب صیہونی فوجیوں نے بیت المقدس کے شفعاط ٹاؤن پر حملہ کی کوشش کی لیکن انہیں فلسطینیوں کی شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ۔

درایں اثنا صیہونی حکومت کی پوسٹل سروس اور آبپاشی نظام پر فلسطینیوں کے سائبر حملوں کے وجہ سے مقبوضہ فلسطین یعنی اسرائیل کے بہت سے شہروں میں زندگی مفلوج ہوکے رہ گئی ہے۔

صیہونی ذرائع ابلاغ نے بھی فلسطینیوں کے سائبر حملوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہودی تہوار عید فصح کے موقع پر پوسٹل سروس کا نظام برطرح متاثر ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button