دنیا

پینٹاگون کی خفیہ دستاویزات کیسے لیک ہوئیں،امریکی وزارت قانون کی تحقیق شروع

شیعیت نیوز: امریکی محکمہ قانون نے پینٹاگون کی خفیہ دستاویزات کے لیک ہونے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

امریکی محکمہ قانون کے نمائندے نے صحافیوں کو بتایا کہ وزارت قانون نے پینٹاگون کی خفیہ دستاویزات لیک ہونے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

وزارت قانون نے مزید کہا کہ ہم نے اس مسئلے کے بارے میں وزارت دفاع کے ساتھ بات چیت کی ہے اور اس شعبے میں اپنی تحقیقات شروع کر دی ہیں لیکن ہم اس بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کر سکتے۔

واشنگٹن پوسٹ نے اطلاع دی ہے کہ یہ تحقیقات ان دستاویزات سے متعلق ہیں جو کچھ سوشل میڈیا نیٹ ورکس پر شائع ہوئی تھیں۔ یہ دستاویزات شمالی ملٹری ڈسٹرکٹ، روسی ملٹری فورسز، یوکرین کی فوج اور کیف کو دی جانے والی مغربی فوجی امداد سے متعلق ہیں، کچھ دیگر شائع شدہ دستاویزات میں چین اور دیگر ممالک، ایشیا پیسیفک خطے اور مشرق وسطیٰ کے جائزے بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : چینی مسلح افواج کی تائیوان کے اہم اہداف پر حملہ کرنے کی مشق

پینٹاگون کے ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ موسم سرما میں جاری کئے گئے کچھ دستاویزات امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل مارک ملی اور دیگر اعلیٰ فوجی اہلکاروں کے لیے تیار کی گئی تھیں۔ یہ دستاویزات سیکڑوں یا شاید ہزاروں امریکی فوجی اہلکاروں کو بھی دستیاب کرائی گئی ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق ان خفیہ دستاویزات میں یوکرین کے فضائی دفاعی نظام کے استعمال، یوکرینی فوج کے مارٹروں کے اخراجات کے علاوہ باخموت علاقے کے حالات کے جائزوں کے بارے میں معلومات بھی موجود ہیں۔

دوسری جانب امریکہ کی ریاست وسکانسن میں ہونے والی فائرنگ میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔

یہ واقعہ اس وقت رونما ہوا جب پولیس اہلکاروں نے ایک کار کو روکنے کی کوشش کی تو اس میں سوار شخص نے پولیس والوں کو نشانہ بنایا، جوابی فائرنگ میں وہ شخص بھی زخمی ہوگیا۔ حملہ آور شخص ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی ہلاک ہوگیا۔ دونوں پولیس اہلکار بھی اس واقعے میں ہلاک ہو گئے۔

یہ واقعہ امریکی ریاست وسکانسن کے بارون علاقے میں پیش آیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ شروع سال سے اب تک دس ہزار افراد امریکہ میں گن کلچر کے بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button