باڑہ میں فورسز کی گاڑی پرتکفیری دہشت گردوں کا دیسی ساختہ بم کا حملہ، دو فوجی اہلکار شہید
شیعیت نیوز: ضلع خیبر کے علاقہ باڑہ عام میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دیسی ساختہ بم حملے میں دو اہلکار شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں نائب صوبیدار حضرت گل (عمر 37 سال، رہائشی لوئر دیر) اور سپاہی نذیر اللہ محسود (عمر 34 سال، ساکن جنوبی وزیرستان) شہید ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت ایام علیؑ اور یوم القدس کی اجتماعات کو فل پروف سیکورٹی فراہم کرے، علامہ اقتدار حسین نقوی
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی بھی دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے علاقے کی کلیرنس آپریشن جاری ہے۔







