چلے ہوئے کارتوسوں کے ایک بارپھر استعمال کی ناکام کوشش، پی ڈی ایم اور اسکےسہولتکاروں نے کالعدم جماعتوں کا سہارالےلیا
شیعیت نیوز: چلے ہوئے کارتوسوں کے ایک بارپھر استعمال کی ناکام کوشش، پی ڈی ایم اور اسکےسہولتکاروں نے کالعدم جماعتوں کا سہارالےلیا، موجودہ ملکی بحرانی سیاسی حالات میں ہماری ناعاقبت اندیش مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی اتحادی حکومت اور اس کے سہولت کاروںنے وطن عزیز پاکستان کو ایک بار پھر فرقہ وارانہ منافرت کی آگ میں جھونکنے کا پلان تیار کرلیا ہے۔ سوشل میڈیا، عوامی، سیاسی و عدالتی محاذ پر اپوزیشن سےمسلسل ذلت و رسوائی حاصل کرنے کے بعد اپنے پرانے تکفیری اثاثے میدان میں اتار دیئے گئے ،شیڈول فور میں شامل کالعدم جماعتوں کے سرغنہ احمد لدھیانوی کی قومی نشتریاتی ادارے پرکھلم کھلا ملک میں خانہ جنگی کی دھمکیاں ۔
تفصیلات کے مطابق خود کوسکولر اور لبرل مزاج جماعت قرار دینے والی پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے اپنے اقتدار کے دوام کی خاطر ملک دشمن دہشت گرد تنظیم، ہزاروں شیعہ سنی بے گناہ پاکستانی مسلمانوں کی قاتل ، ریاستی اداروں پر حملے کرنے والی کالعدم جماعت سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے سرغنہ احمد لدھیانوی کو ایک بار پھر ڈرائی کلین کرکے اپوزیشن یعنی پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے گذشتہ ایک سال سے جاری بھرپورعوامی احتجاجی تحریک کے مقابلے میں ناکامی پر اور اس سیاسی بحرانی صورتحال میں فرقہ وارانہ منافرت کی آگ بھڑکانے کی مذموم کوشش کیلئے میدان میں اتار کردیا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: تمام شیعہ تنظیمات کا 23 رمضان المبارک کو بفرمان امام خمینی ؒ یوم القدس منانے کا اعلان
احمد لدھیانوی کو دفاع پاکستان کونسل نامی ایک جعلی قسم کے پلیٹ فارم سے آج وفاقی درالحکومت اسلام آباد میں میڈیا کے سامنے لایا گیا، نافقط تقریباً تمام نجی بلکہ سرکاری خبررساں ادارے پی ٹی وی پر بھی اس شیڈولڈ فورتھ دہشت گرد اور کالعدم تنظیم کے سرغنہ کی پریس کانفرنس کو لائیونشر کروایا گیا۔ یاد رہے یہ وہی دہشت گرد ہے جس کی تنظیم کی وجہ سے پاکستان طویل عرصہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں رہا اور بلیک لسٹ میں جانے سے بال بال بچا تھا۔
دفاع پاکستان کونسل کے اجلاس کے بعد اعلامیہ بیان کرتے ہوئے احمد لدھیانوی نے وارننگ دی ہے کہ معاملات ایوانوں میں طے کیے جائیں، کوئی سڑکوں پر نکلا تو پھر دفاعِ پاکستان کونسل بھی سڑکوں پر نکلے گی۔ استحکامِ پاکستان اجلاس کے اعلامیے کے مطابق مولانا احمد لدھیانوی نے کہا کہ ان کی جماعت سڑکوں پر نکلی تو ممی ڈیڈی برگر کھانے والے راستہ نہیں روک سکیں گے
یہ بھی پڑھیں:ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کا19 ماہ رمضان کے مرکزی جلوس کے روٹ کا معائنہ
یہاں ریاست سےسوال یہ ہے کہ احمد لدھیانوی اچانک سرکاری ٹی وی پر کیسے پرکھٹ ہو گیا؟؟؟ احمد لدھیانوی اور اسکی جماعت دونوں کالعدم ہیں، ریاست اسے دہشت گرد قرار دے چکی ہے مگر آج اچانک اتنی مہربانی کیوں ؟لگتا ایساہے کہ طاقتور حلقے فرقہ واریت کی آگ دوبارہ لگا کر سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں ان مولویوں کو ملک میں آگ لگانے کے لیے استعمال کیا جائے گا اور پھر ملک میں فساد کروا کر سیکیورٹی کے ایشو کھڑے کیے جائیں گے تاکہ الیکشن نہ ہو سکیں !
واضح رہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی ہماری ریاست کے وہ چلے ہوئے کارتوس ہیں جو ہمیشہ ہی ٹھُس اور پھُس ہوجاتے ہیں، جب بھی ملک میں انتشار پھیلانا مقصود ہوان چوہوں کو بلوں سے نکال کر میدان میں چھوڑ دیاجاتا ہے،لیکن یہ بات ذہن نشین رہنی چاہئے کہ گذشتہ ایک سال میں پاکستان کے 22 کروڑ غیور اور بیدار پاکستانیوں کے شعور میں وہ اضافہ ہوا ہے جو گذشتہ 75 برس میں نہیں دیکھا گیا، اب قوم اس قسم کے ڈرامے بازیوں کےدھوکےمیں آنے والی نہیں ، انشاءاللہ یہ تکفیری اور ان کے سہولت کارپہلے کی طرح اس بار بھی ناکام و نامراد ٹہریں گے۔







