اہم ترین خبریںپاکستان

ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کا19 ماہ رمضان کے مرکزی جلوس کے روٹ کا معائنہ

اس موقع پر منتظم جلوس ممبر ڈویژنل امن کمیٹی ملتان ورہنما ایم ڈبلیوایم انجینئر سخاوت علی سیال، ڈی ایس پی ممتاز آباد سعادت چوہان، ایس ایچ او شاہ شمس شمعون جوئیہ موجود تھے

شیعیت نیوز: ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کا ممبر ڈویژنل امن کمیٹی اور رہنما مجلس وحدت مسلمین انجینئر سخاوت علی سیال کے ہمراہ 19 ماہ رمضان کے مرکزی جلوس کے روٹ کا معائنہ۔ ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے کہا ہے کہ ایام شہادت حضرت علی علیہ السلام کی مناسبت سے منعقد ہونے والی مجالس عزا اور جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی مہیا کی جائے گی تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے، تمام سیکیورٹی ادارے الرٹ رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 19 رمضان المبارک کو برآمد ہونے والے مرکزی جلوس کے روٹ کا وزٹ کرتے ہوئے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطین میں حالات کشیدہ، اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس بلانے پر عالم اسلام متحد

اس موقع پر منتظم جلوس ممبر ڈویژنل امن کمیٹی ملتان ورہنما ایم ڈبلیوایم انجینئر سخاوت علی سیال، ڈی ایس پی ممتاز آباد سعادت چوہان، ایس ایچ او شاہ شمس شمعون جوئیہ موجود تھے۔ ایس پی قاضی علی رضا نے کہا کہ ایام شہادت کے دوران پولیس اور سیکورٹی فورسز اپنی پیشہ ورانہ زمہ داریاں ادا کریں گے، ایس ایچ او تھانہ شاہ شمس شمعون جوئیہ نے جلوس کے انتظامات بارے بریفنگ دی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button