لبنان

لبنان: عبداللہ بوحبیب کی صیہونی ریاست کے خلاف اقوام متحدہ میں شکایت

شیعیت نیوز: لبنان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ عبداللہ بوحبیب نے اقوام متحدہ میں اپنے مستقل مندوب کو ناجائز صیہونی ریاست کے اشتعال انگیز اقدامات کے خلاف انتونیو گوتریش کے نام ایک شکایت ارسال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق لبنانی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ عبداللہ بوحبیب نے یو این میں اپنے مستقل مندوب جان مراد کو حکم دیا ہے کہ وہ صیہونی ریاست کے ان اقدامات کے خلاف یو این میں شکایت پیش کریں جن کی وجہ سے خطے میں کشیدگی کے امکانات بڑھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : تل ابیب کی مسجد اقصیٰ کو خالی کرنے کی درخواست پر اردن کی حکومت کا منفی ردعمل

لبنان نےاقوام متحدہ میں شکایت درج کراتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی موجودہ صورت حال میں صیہونی ریاست جنوبی لبنان کے دیہات میں کشیدگی پیدا کر رہی ہے اور اُس سے خطے کے حالات کے بگڑنے کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔

لبنان نے جمعہ کے روز ملک کے جنوبی علاقوں پر صیہونی حکومت کے حملوں کی مذمت کی جس سے عام شہریوں کی زندگی اور لبنانی سرزمین کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن میں جنگ بندی ، انصاراللہ نے شرائط پیش کردیں

لبنان نے سلامتی کونسل اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ صیہونی حکومت کے ان حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کریں اور اسے ہوائی، سمندری اور زمینی سطح پر لبنان کی خودمختاری کی خلاف ورزی نہ کرنے، امن و سلامتی کو نقصان پہنچانے والے مسلسل اقدامات کا سلسلہ بند کرنے اور اقوام متحدہ کی قرارداد 1701پر عمل درآمد کا پابند بنائے۔

لبنان کی عبوری حکومت کے وزیر اعظم نجیب میقاتی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے نام اپنی شکایت میں کہا ہے کہ بیروت لبنان کی سرزمین پر صیہونی حکومت کے حملوں کی مذمت کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button