لبنانمقبوضہ فلسطین
لبنان سے القسام کا صہیونی فوجی تنصیبات پر میزائل حملہ

شیعیت نیوز: فلسطینی تنظیم حماس کی ذیلی شاخ القسام بریگیڈ نے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ تنظیم کے مجاہدین نے لبنان سے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں واقع صہیونی فوجی تنصیبات پر میزائل حملے کئے ہیں۔
تنظیم کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ جنوبی لبنان سے ہونے والے حملوں کے نتیجے میں صہیونی فوجی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کی ملاقات، خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال
بیان میں کہا گیا ہے کہ مجاہدین نے نتساریم میں واقع اسرائیل فوجی ٹھکانوں اور تنصیبات پر مختصر فاصلے تک مارکرنے والے میزائل رجوم اور مارٹر گولے داغے ہیں۔
گذشتہ کئی دنوں میں حزب اللہ نے بھی جنوبی لبنان سے اسرائیلی فوجی تنصیبات پر حملوں میں شدت لائی ہے۔