یمن

یمن میں جنگ کے خاتمے کا اعلان ہونے والا ہے، یمنی ذرائع کا انکشاف

شیعیت نیوز: صنعا اور ریاض نے جنگ بندی جاری رکھنے کے معاہدے پر دستخط اور اس کے بعد باضابطہ طور پر جنگ کے خاتمے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، باخبر یمنی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ یمن کے لئے تعینات سعودی سفیر نے یمن کی صدارتی کونسل کے ارکان اور سربراہ سے ملاقات کے دوران، صنعا کے ساتھ غیراعلانیہ سمجھوتے کے بارے میں گفتگو کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب نے یمن کی الحدیدہ بندرگاہ کو کھولنے کے بدلے میں، جنگ بندی کی مدت ایک سال بڑھانے کا عندیہ دے دیا ہے۔

ان باخبر ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ نئی شرطوں پر مبنی جنگ بندی کی مدت میں توسیع کے بعد، سعودی عرب باضابطہ طور پر یمن میں جنگ کے خاتمے اور اس ملک کے معاملات میں عدم مداخلت کا اعلان کردے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ماہ مبارک رمضان کا تیسرا جمعہ، مسجد الاقصی میں دسیوں ہزار نمازی سر بسجو

رپورٹ کے مطابق، یمن کی جنگ کے خاتمے کے اعلان کے بعد، اقوام متحدہ اور ریاض کی نگرانی میں یمنی گروہوں کے مابین مذاکرات کا آغاز ہوگا۔

ان مذاکرات کا مقصد عبوری مرحلے میں یمن کا انتظام سنبھالنے کا طریقہ اور آئندہ حکومت کی نوعیت کا تعین قرار دیا گیا ہے۔ بظاہر عبوری مرحلے کی مدت دو سال طے پائی ہے۔

باخبر ذرائع کے مطابق، سعودی عرب نے یمن کی صدارتی کونسل کو بتا دیا ہے کہ یمن کے کیس کو مکمل طور پر بند کرنے کا خواہاں ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے آٹھ سال قبل امریکہ کی جانب سے ہری جھنڈی دکھا دیئے جانے کے بعد عرب خطے کے سب سے غریب ملک یمن پر چڑھائی کر دی تھی تاہم یمنی انفرااسٹرکچر کی تباہی اور ہزاروں یمنی شہریوں کو شہید کرنے کے باوجود سعودی اتحاد یمن میں اپنے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button