سعودی عرب

ریاض تہران تعلقات کی بحالی، نئے باب کا آغازہے ، سعودی وزیر خارجہ

شیعیت نیوز: سعودی عرب اور ایران کے وزرائے خارجہ نے ریاض تہران سفارتی تعلقات کی بحالی کو دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ و برادرانہ تعلقات اور ہمہ گیر تعاون کے نئے باب سے تعبیر کیا ہے۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے بھی رمضان المبارک کے مہینے میں ریاض تہران رسمی تعلقات کی بحالی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے معاہدوں اور سمجھوتوں پر عملدرآمد کے لیے اپنے ملک کی آمادگی کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات کے نئے دور سے پورے خطے میں مثبت ماحول پیدا ہوا ہے اور ریاض حکومت تہران کے تعاون سے اس ماحول کو مزید تقویت دینے کے لیے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : انسانی حقوق کا مغربی نعرہ مکر و فریب پر مبنی ہے، رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے ساتھ ملاقات میں دونوں ہمسایہ، دوست اور برادر ملکوں کے درمیان تعلقات کی بحالی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران سعودی عرب کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے پوری طرح آمادہ ہے۔

دونوں وزرائے خارجہ نے اپنے چینی ہم منصب کی موجودگی میں مشترکہ بیان پر دستخط کئے۔ دونوں وزراء نے طے شدہ وقت پر دونوں ممالک کے سفارتخانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا۔

انہوں نے مشترکہ تعاون میں وسعت کو درپیش رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے اپنی تیاری پر زور دیا۔

یاد رہے کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات 10 مارچ کو بیجنگ میں ہونے والےریاض تہران معاہدے کے بعد عمل میں آئی۔

اس معاہدے کی رو سے دونوں ممالک کو دو ماہ کے اندر ایک دوسرے کے ہاں اپنے سفارت خانے و قونصل خانے دوبارہ کھولنے ہیں۔ یہ بھی طے تھا کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ اپنی ملاقات میں اس موضوع پر مشاورت کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button