سعودی عرب

صہیونیوں کی طرف سے جاری جارحیت پر سعودی وزارت خارجہ کا شدید احتجاج

شیعیت نیوز: سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں فلسطینیوں کے خلاف جاری صہیونی جرائم کی نئی لہر اور مسجد الاقصیٰ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی (واس) کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ریاض کو مسجد الاقصیٰ میں نمازیوں پر حملے اور متعدد فلسطینی شہریوں کی گرفتاری پر سخت تشویش ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل تنہائی کا شکار ہو رہا ہے، صیہونی داخلی سیکورٹی کا اعتراف

سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے سے امن کوششوں کو نقصان پہنچے گا، اس طرح کے اسرائیلی اقدامات مقدس مذہبی مقامات کے احترام کے حوالے سے بین الاقوامی اصولوں اور ضابطوں کی خلاف ورزی ہیں۔

سعودی عرب کی جانب سے جاری بیان میں، مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل اور فلسطین پر قبضہ ختم کرنے کی کوششوں کی حمایت پر زور دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شام میں اپنی افواج اور مفادات کے تحفظ کیلئے فیصلہ کن اقدامات کریں گے، ایرانی سفیر

واضح رہے کہ سعودی عرب کا یہ مؤقف ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مسجد اقصیٰ میں موجود متعدد معتکفین، مسجد ’’القبلی‘‘ پر حملوں اور فلسطینوں اور غاصب صہیونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپوں کے نتیجے میں زخمی ہوئے۔

دوسری جانب ناجائز صہیونی حکومت کے جنگجوؤں نے غزہ کی پٹی پر اپنی تازہ جارحیت میں آج صبح غزہ شہر کے جنوب، شمال اور مرکز کے علاقوں کو نشانہ بنایا ہے ان جنگجوؤں نے غزہ شہر کے جنوب میں مزاحمتی فورسز کے ایک ٹھکانے پر بمباری بھی کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button