اہم ترین خبریںمشرق وسطی

شام: حمص شہر پر صیہونیوں کی فضائی جارحیت، 5 فوجی اہلکار زخمی

شیعیت نیوز: شام کی فوج نے حمص شہر پر مارے جانے والے متعدد صیہونی میزائلوں کو مار گرایا۔

شام کے خبررساں ادارے سانا کے مطابق، صیہونی میزائل حملہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب کو ہوا جس کے دوران شام کے حمص شہر اور اس کے مضافات کو نشانہ بنایا گیا، تاہم شام کی فوج کے ایئرڈیفنس نے داغے گئے متعدد میزائلوں کا مقابلہ کیا اور کئی کو مار گرایا۔

بعض ذرائع کے مطابق، صیہونیوں نے صوبہ حمص میں واقع شام کی فضائیہ کے چار مراکز کو نشانہ بنایا تھا جن میں الکدیر قصبے کے قریب واقع الضبعہ ، ٹی فور،الشعیرات اور شین شہر کے مضافات میں واقع ایک ایئربیس شامل ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق یہ حملہ شمالی لبنان کے آسمان سے ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : سپاہ پاسداران نے خلیج فارس میں تیل کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادیا

صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے گزشتہ جمعرات کی صبح بھی دمشق کے اطراف کے بعض علاقوں پر حملہ کیا جس میں دو فوجی زخمی اور نقصانات بھی ہوئے۔

قابض صیہونی حکومت کی فوج نے جمعہ کی صبح شام کے علاقوں پر حملہ کیا جس میں پاسداران انقلاب اسلامی کے دو فوجی مشیر میلاد حیدری اور موگداد میثانی شہید ہو گئے۔

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ چار دنوں میں شام پر کیا جانے والا یہ صیہونیوں کا چوتھا حملہ تھا ۔ شام کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ رات کے حملوں میں پانچ فوجی اہلکار زخمی ہوئے۔

صیہونی حکومت کی ان مسلسل جارحیتوں اور دراندازیوں پر اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے اور تنظیمیں خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہیں جس کے نتیجے میں تل ابیب میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی اور بھی جرات پیدا ہو رہی ہے۔

شام کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے شام کی سرزمین پر صیہونی حکومت کی بار بار جارحیت کو اس حکومت کے اندرونی انتشار سے بچنے کی کوشش قرار دیا اور کہا کہ یہ حملے دہشت گردوں کے ساتھ اس حکومت کے قریبی تعاون اور ہم آہنگی کی سطح کو ظاہر کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button