ایران

سپاہ پاسداران نے خلیج فارس میں تیل کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادیا

شیعیت نیوز: چیف جسٹس مجتبی قہرمانی نے کہا کہ ہرمزگان کے شہر پارسیان کی عدالت اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے باہمی تعاون سے خلیج فارس میں تیل کی سمگلنگ میں ملوث غیر ملکی کشتی کو روک کر قبضے میں لے لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی صوبے ہرمزگان کے چیف جسٹس نے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب کی بحریہ نے ایک لاکھ پچیس ہزار لیٹر تیل کی حامل غیر ملکی کشتی کو خیلج فارس میں روک کر سمگلنگ کی بڑی کوشش کو ناکام بنادیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ کشتی میں سوار افراد نے سمندری قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سیکورٹی اہلکاروں کی نظروں سے اوجھل رہنے کے لئے لائٹس کو بجھا دیا تھا۔ کشتی میں سوار عملے کے 26 افراد بھی گرفتار کئے گئے ہیں۔ ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔

مجتبی قہرمانی نے سمگلنگ کے خلاف اپنے عزائم دہراتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کی ترقی کے لئے تیل کی سمگلنگ جیسی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کاروائی ضروری ہے۔ خلیج فارس اور ملحقہ سمندری حدود اسمگلروں اور منافع خوروں کے لئے کسی بھی قیمت پر امن کی جگہ نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : شام میں دو ایرانی فوجی مشیروں کی شہادت, مناسب وقت اور جگہ پر بدلہ لیں گے، کنعانی

دوسری جانب مشرق وسطیٰ کے بلند ترین ٹاور پر ایران کا سب سے بڑا پرچم لہرا دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق کل شام تہران کے میئر، وزیر خارجہ، تہران سٹی کونسل کے چیئرمین، تہران کے گورنر،شہر کے منتظمین، اراکین پارلیمنٹ اور بیرونی ممالک کے سفیروں کی موجودگی میں (یوم اسلامی جمہوریہ ایران) کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

عباس آباد ثقافتی اور سیاحتی علاقے کے سی آئی او سید محمد حسین حجازی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ اس تقریب میں ملک کا سب سے بڑا جھنڈا مشرق وسطیٰ کے سب سے بلند فلیگ ٹاور پر لہرایا گیا، جو ایران اور ایرانی عوام کی عظمت، طاقت اور استقلال کی علامت ہے۔

حجازی نے مزید کہا کہ ایران کے شاندار ریفرنڈم کی سالگرہ کے موقع پر اس بات پر تاکید کی جانی چاہیئے کہ مختلف شعبوں میں عوام کی موجودگی اور شرکت ایران کی ترقی اور اقتدار کا ضامن ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button