اہم ترین خبریںایران

شام میں دو ایرانی فوجی مشیروں کی شہادت, مناسب وقت اور جگہ پر بدلہ لیں گے، کنعانی

شیعیت نیوز: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام میں ایرانی دو فوجی مشیروں کی شہادت پر ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان عظیم شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے شام پر غاصب صہیونی حکومت کے جارحانہ اور بزدلانہ حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے ایرانی فوجی مشیروں کی شہادت کو غاصب صہیونی حکومت سمیت تکفیری دہشت گردی اور ان کے حامیوں کے خلاف ایک بہادر اور ذمہ دارانہ جنگ میں ایرانی قوم کی جدوجہد قرار دیا۔

کنعانی نے ان عظیم شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور ان کی خدمت میں تسلیت و تہنیت پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ غاصب صہیونی حکومت کا شام پر حملہ اس ملک کی خود مختاری، سالمیت، بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور دہشت گردی کو تقویت دینے کا تسلسل ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یقیناً جام شہادت نوش کرنے والے ان عظیم شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور ایران ایسے جارحانہ اور مجرمانہ اقدامات کی سیاسی اور قانونی کاروائی کے ساتھ ساتھ غاصب اسرائیلی حکومت کی ریاستی دہشت گردی کا جواب مناسب وقت اور جگہ پر دینے کا حق رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان کا بین الاقوامی عدالت انصاف کے فیصلے پر ردعمل

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے خلاف آذربائیجان کے نئے الزامات پر ردعمل کا اظہار کیا۔

ناصر کنعانی نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ میں آذربائیجان کی وزارت خارجہ کے ترجمان کے نئے الزامات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایران کے خلاف متحدہ محاذ بنانے کے معاہدے کے حوالے سے صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ کے بیانات کا جواب دینے سے گریز کیا اور ایران پر نئے الزامات لگائے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہم نے آذربائیجان کی حکومت سے صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ کے آذربائیجان کے ساتھ ’’ایران کے خلاف متحدہ محاذ بنانے‘‘ کے معاہدے کے بارے میں وضاحت طلب کی ہے لیکن انہوں نے اس بات کو نظر کردیا اور ایران کے خلاف نئے الزامات لگائے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ کیا خاموشی کا تسلسل باکو کے اسٹریٹجک پارٹنر کے بیانات کی منظوری نہیں ہے؟

متعلقہ مضامین

Back to top button