نبیل ابوردینہ کی مسجد الاقصیٰ میں صیہونی حکومت کے اشتعال انگیز اقدامات کی مذمت

شیعیت نیوز: فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ کے ترجمان نبیل ابوردینہ نے مسجد الاقصی میں صیہونی حکومت کے اشتعال انگیز اقدامات اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں پر غاصب صیہونی فوجیوں کے جارحانہ حملوں کی مذمت کی ہے۔
فلسطینی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ کے ترجمان نبیل ابوردینہ نے مسجد الاقصی میں صیہونی حکومت کے اشتعال انگیز اقدامات اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں پر غاصب صیہونی فوجیوں کے جارحانہ حملوں پر غاصب صیہونی حکومت کو سخت انتباہ دیا اور اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کا اصل مقصد ماہ مبارک رمضان میں مظلوم فلسطینیوں کے خلاف جارحیت تیز کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شامی وزیر خارجہ بیرونی سازشوں کے 12 سال بعد سرکاری دورے پر مصر پہنچ گئے
فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ کے ترجمان نبیل ابوردینہ نے مسجد الاقصیٰ میں صیہونی حکومت کے اشتعال انگیز اقدامات اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں پر غاصب صیہونی فوجیوں کے جارحانہ حملوں کا ذمہ دار ظالم صیہونی حکام کو قرار دیا۔
انہوں نے عالمی برادری خاص طور سے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس قسم کے جرائم بند کرانے کے لئے مقبوضہ فلسطین کی انتہا پسند نیتن یاہو کی کابینہ پر سخت سے سخت دباؤ ڈالے۔
ٰفلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے بھی مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس میں جارحانہ اقدامات اور مسجد الاقصی کی بے حرمتی کرنے کے صیہونی اقدام کے نتائج پر سخت متنبہ کیا۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان محمد حمادہ نے شہر بیت المقدس میں اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونیوں کو جان لینا چاہئے کہ مسجد الاقصیٰ کی بے حرمتی پر انھیں فلسطینیوں کے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
عبری ذرائع نے بھی رپورٹ دی ہے کہ بعض صیہونی دھڑوں نے مسجد الاقصیٰ میں قربانی کرنے والے صیہونیوں کے لئے انعام کا اعلان کیا ہے۔